خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 429
خطابات شوری جلد دوم ۴۲۹ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء منعقده ۲۲ تا ۲۴ / مارچ ۱۹۴۰ء ) پہلا دن جماعت احمدیہ کی بیسویں مجلس مشاورت تعلیم الاسلام ہائی سکول کے وسیع ہال میں ۲۲ تا ۲۴ مارچ ۱۹۴۰ء منعقد ہوئی۔قرآن کریم کی تلاوت کے بعد دُعا سے متعلق حضور نے فرمایا: - ہم لوگ خدا تعالیٰ کے کلمہ کے اعلاء اور اس کے قائم کردہ سلسلہ کے نظام کی تجدید اور دعا توسیع کے لئے اس وقت جمع ہوئے ہیں اور چونکہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اس لئے ہم اُسی سے مدد مانگتے اور اُس کی نصرت اور تائید طلب کرتے ہیں۔آج دُنیا میں نہایت عظیم الشان تغیرات پیدا ہو رہے ہیں۔ایسے عظیم الشان تغیرات کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اگلے سال کی دُنیا وہی ہو گی جو آج ہے۔حکومتیں سکہ کی طرح پگھل رہی ہیں اور ان کی جگہ نئے نظام اور نئے تغیرات لے رہے ہیں۔خیالات میں ویسا ہی جوش ہے جیسے زمین کی گہرائیوں میں آتش فشاں پہاڑوں کے نیچے جوش ہوا کرتا ہے۔بہت سے ولولے اور جوش لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو رہے ہیں۔بہت سے فلسفے نئے اجسام پکڑ رہے ہیں، بہت سی پرانی اچھی باتیں تباہ ہوتی جا رہی ہیں اور بہت سی نئی اچھی باتیں نکل رہی ہیں۔اسی طرح بہت سے پرانے بُرے خیالات مٹ رہے ہیں اور بہت سے نئے بُرے خیالات دُنیا میں پیدا ہو رہے ہیں۔غرض اس وقت ایک ایسا عظیم الشان تغیر رونما ہے کہ دُنیوی تاریخ میں اس قسم کے تغیر کے بہت کم واقعات ملتے ہیں۔ان حالات میں ہماری مثال بالکل اُس آدمی کی سی ہے جو روشنی