خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 388 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 388

خطابات شوری جلد دوم ۳۸۸ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء سمجھتا ہوں کہ اصل نتیجہ پر وہ نہیں پہنچے۔سوال یہ نہیں کہ کسی محکمہ میں کیا خرچ ہو رہا ہے اور کیا نہیں بلکہ سوال ان امکانات کا ہے کہ کسی خاص تحریک کے ماتحت ہم امکانی طور پر اس میں کیا کچھ کر سکتے ہیں۔اس وقت صدر انجمن کے کارکنوں کی تعیناتی بعض خاص حقوق اور قوانین کے مطابق ہوتی ہے اور ان حقوق اور قوانین کی وجہ سے قواعد کے مطابق ہم ان کے پابند ہیں۔اس کے مطابق ہی ہمیں گریڈ مقرر کرنے پڑتے ہیں لیکن سوال موجودہ حالت کا نہیں بلکہ امکانات کا ہے۔تحریک جدید کا بنیادی اصول یہ ہے کہ جو کارکن وقف کرتا ہے ہم اُس کو خواہ ایک ہزار دے رہے ہیں خواہ اُس کو بیس روپے دیں ہم پابند نہیں ہیں کیونکہ ہمارا وعدہ یہ ہے کہ تحریک جدید میں کوئی گریڈ نہیں ہیں۔تحریک جدید کے کارکن کی تنخواہ حالات کے لحاظ سے ہے یہ لازمی نہیں کہ ہم اس کو ترقی دیں۔ہو سکتا ہے کہ ہم اس کا تنزل کر دیں۔تو یہ بنیادی اصول تھا جس کے مطابق تجویز کی گئی تھی کہ صدر انجمن احمدیہ کے آئندہ کا رکن اس اصول پر لئے جائیں۔جو پہلے کا رکن موجود ہیں ہم اُن سے تخفیفیں لے سکتے ہیں مگر اس میں ہمیں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ تنخواہ دار کارکن ہیں اس لئے ہر دس فیصدی تخفیف پر ہمارا اپنا نفس ہمیں روکتا ہے۔پس میرا خیال تھا کہ آئندہ ایسے ہی کارکن لئے جائیں جو وقف کے ماتحت آئیں۔ان کا گریڈ عارضی اور وقتی ہوگا۔جیسے جیسے ہمارے پاس روپیہ آئے گا اُس کے مطابق ہم ان کو خرچ دیں گے۔ہوسکتا ہے کہ ایک کارکن کو ہم ایک سال نوے روپے دیں لیکن دوسرے سال ہم اُس کو بیس روپے دے دیں۔تحریک جدید والوں کے لئے جو گریڈ ہیں وہ اسی وقت کے لئے ہیں۔کل کو اگر کوئی تغیر ہو تو میرے اختیار میں ہے کہ حالات کے مطابق ان کے گزارے بدل دوں۔تو سوال یہ تھا کہ آئندہ کا رکن صرف وقف زندگی والے لئے جائیں جو وقتی لحاظ سے تنخواہ لیں۔صرف اسی قسم کے آدمی لئے جائیں تا کہ معاہدات ہمارے ہاتھوں کو بند نہ کریں۔اور اسی لحاظ سے سب کمیٹی کو فیصلہ کرنا چاہئے تھا۔سوال تو آئندہ کے متعلق تھا کہ جو کارکن لئے جائیں وہ کیسے لئے جائیں۔پھر تحریک جدید کے کام کرنے والوں کے لئے جو گزارے میں نے موجودہ حالت میں مقرر کئے ہیں وہ ضروری نہیں کہ صدرانجمن والے بھی مقرر کریں۔وہ اپنے لحاظ سے فیصلہ کریں۔اس وقت بھی صدرانجمن کی موجودہ حالت کے لحاظ سے تحریک جدید کے گریڈ کے مطابق