خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 341
خطابات شوری جلد دوم ۳۴۱ مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء یہ تھا کہ بہترین آدمی یہاں مقرر کئے جاتے بے شک اس کے نتیجہ میں بجٹ میں اضافہ ہو جاتا۔لیکن اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ جو طالب علم اس مدرسہ سے نکلتے وہ علمی استعدادوں کے لحاظ سے نہایت اعلیٰ ہوتے۔میں جیسا کہ کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں ، اس امر کا قائل ہوں کہ بچپن سے ہی بہترین ماحول ہونا چاہئے اور در حقیقت ماحول کا یہ محاورہ اپنے مدارس کے لئے میری ہی ایجاد ہے اور اس محاورہ کا میں موجد ہوں لیکن کہتے ہیں کہ مرغی جان سے گئی اور کھانے والے کو مزہ بھی نہ آیا۔ایجاد میری چلتی رہے اور جس غرض کے لئے میں نے یہ ایجاد کی تھی وہ بھی حاصل نہ ہو تو اس کا فائدہ کیا ہو سکتا ہے۔پس بہترین ماحول اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ پہلی جماعت سے ہی قابل اساتذہ کی نگرانی میں لڑکے رکھے جائیں۔اور اگر یہ نہیں ہوسکتا تو نچلی جماعتوں کو اڑا کر صرف بڑی جماعتوں کے لئے ایسے اساتذہ کو رکھ لیا جائے جو نہایت ہی قابل اور ہوشیار ہوں۔میں یقینا سمجھتا ہوں کہ موجودہ عملہ جس قسم کے اساتذہ پر مشتمل ہے اُن سے لڑکوں کو پڑھوانا خود کشی کے مترادف ہے۔اور ایسے لڑکے پیدا ہو رہے ہیں جنہیں عربی کے چند صیغے تو آتے ہیں مگر روشن ضمیری اُن میں اُس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتی جب تک استاد نہایت اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں۔آخر امام شافعی وغیرہ کے اُستاد انہیں زیادہ تو نہیں پڑھایا کرتے تھے ، اُتنا ہی پڑھاتے تھے جتنا آجکل کے استاد پڑھاتے ہیں مگر چونکہ استاد روشن ضمیر تھے اس لئے اُن کی روشن ضمیری شاگردوں کے اندر بھی چلی گئی۔یہاں بھی بعض ایسے اساتذہ ہیں جو بعض علوم میں ماہر ہیں۔مثلاً میر محمد اسحق صاحب ہیں یا مولوی سید سرور شاہ صاحب ہیں یا حافظ روشن علی صاحب مرحوم تھے لیکن سوال دو یا تین کا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ تمام عملہ ایسا ہی ہونا چاہئے۔پس ضروری ہے کہ ہر قسم کے علوم کے ماہرین ہم مدرسہ احمدیہ کے عملہ میں لائیں اور بہترین نوجوان دنیا میں پیدا کریں۔پھر جب ہمارے پاس اور زیادہ اموال آجائیں اور ہم بہترین عملہ کو بڑھا سکیں تو ہمیں مدرسہ احمدیہ کو نیچے سے اوپر کو لانا چاہئے بلکہ پہلی جماعت سے ہی اس کی جماعتوں کو شروع کرنا چاہئے۔لیکن اگر ہم ابھی ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو پھر میری رائے یہی ہے ( اس پر غور کر لیا جائے ) کہ مدرسہ احمدیہ کی موجودہ شکل جو شرعی نہیں اس قابل ہے کہ اسے بدل دیا جائے کیونکہ ہم موجودہ لائن پر اپنے