خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 311

خطابات شوری جلد دوم ۳۱۱ مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء ہوتا بلکہ اصلی ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ میں وہ لوگ جو حال کے خطرات کو قلیل سمجھتے اور مستقبل کے خطرات کو کثیر سمجھتے ہیں وہ تھوڑے ہوتے ہیں اور وہ جو مستقبل کے خطرات کو تھوڑا اور حال کے خطرات کو زیادہ سمجھتے ہیں وہ بہت ہوتے ہیں۔بالعموم دنیا میں جذباتی لوگ ہوتے ہیں جو سامنے آنے والی مشکلات کو زیادہ اہمیت دے دیتے ہیں اور آئندہ رونما ہونے والی مشکلات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے خلاف منصوبے پس جہاں ہم نے اپنی موجودہ مشکلات اور قرضوں پر غور کیا ہے اور ان امور پر بحث و تمحیص کی ہے جو ہمارے کارکنوں کے لئے تکلیف کا موجب ہیں یا سلسلہ کے کاموں میں روک بن رہے ہیں وہاں ہمیں ان خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے جو ہمارے گرد جمع ہورہے ہیں اور گو وہ اس وقت قلیل ہیں مگر بہر حال بڑھتے چلے جارہے ہیں وہ وہی خطرات ہیں جن کی طرف کل بھی میں نے اشارہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جماعت اب ایک ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے کہ بعض حکومتیں بھی اسے ڈریا اہمیت کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئی ہیں اور مختلف قو میں بھی اسے ڈریا اہمیت کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئی ہیں۔اور ان میں ایک بیداری اور ہوشیاری پائی جاتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ جس طرح بھی ہو اس جماعت کو تباہ اور بربادکر دیا جائے۔یہ خطرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔کہیں بعض عدالتیں ہیں جو اسی رو میں بہہ کر اپنے فیصلوں میں سلسلہ کے خلاف ریمارکس کرتی ہیں، کہیں خفیہ ریکارڈ جماعت کے خلاف تیار کئے جاتے ہیں، کہیں مختلف ملکوں میں ہماری تبلیغ میں رکاوٹیں پیدا کی جاتیں اور مبلغین کو نکالا جاتا ہے اور کہیں تو میں آپس میں شدید اتحاد کر کے جماعت کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔اور وہ لوگ جو بظاہر ہمارے دوست نظر آتے ہیں وہ بھی اس اتحاد میں ان کے شریک ہیں کیونکہ ان کی نگاہیں احمدیت کی بڑھتی ہوئی ترقی نہیں دیکھ سکتیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر احمدیت اسی طرح ترقی کرتی رہی تو ایک دن تمام دُنیا پر غالب آ جائے گی۔وہ جس وقت ہم سے ملتے ہیں ہمیں اپنی دوستی کا یقین دلاتے ہیں مگر جب وہ اپنی پرائیویٹ مجالس میں جاتے ہیں تو ہماری جماعت کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔بظاہر ان خطرات کے اثرات بہت قلیل ہیں، بظاہر ایسی صورت حالات جس کو نظر انداز کیا جا سکتا