خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 131

خطابات شوریٰ جلد دوم ۱۳۱ مشاورت ۱۹۳۷ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء منعقده ۲۶ تا ۲۸ / مارچ ۱۹۳۷ء) پہلا دن ۲۶ مارچ ۱۹۳۷ء کو مجلس مشاورت کے افتتاحی خطاب سے پہلے حضور نے ابتداء دعا کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا: - دُعا سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری صحیح راہ کی طرف رہنمائی کرے اور ہمیں اپنی فرمانبرداری ، اطاعت اور تقویٰ کی راہوں پر چلائے تا کہ ہم صحیح راستہ کو اختیار کر سکیں اور ہمارے مشورے اس کی رضا اور خوشنودی کا باعث ہوں۔“ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل افتتاحی تقریر فرمائی:- افتتاحی تقریر چونکہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد مجھے آج خطبہ میں کھڑے ہوکر بولنے کا موقع ملا ہے اور ابھی میرے پاؤں کی تکلیف صرف کم ہوئی ہے دُور نہیں ہوئی اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ آج میرا دوبارہ کھڑے ہو کر تقریر کرنا مرض کی شدت کا موجب ہو جائے گا اور اِس لئے میں مجبور ہوا کہ دوستوں تک بیٹھے بیٹھے اپنے خیالات پہنچاؤں۔شوری میں جمع ہونے کی غرض جو دوست اس موقع پر اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے مجلس شوری کا نمائندہ بن کر آئے ہیں یا جن دوستوں کو میری طرف سے اس غرض کے لئے منتخب کیا گیا ہے، میں اُن سب سے یہ کہنا