خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 91
خطابات شوری جلد دوم ۹۱ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء حضور حضور کہا کرتے تھے انہی میں سے کہنے والے پیدا ہو گئے کہ ظل پر تو جوتیاں مارنی بھی جائز ہیں۔پھر فرماتا ہے۔اِنّ الّذينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارُ فَمَن يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ - وہ لوگ جو کُفر کرتے اور اللہ تعالیٰ کے رستے سے روکتے ہیں پھر اسی حالت میں مرجاتے ہیں اللہ اُن کو معاف نہیں کرتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن کوئی وقت اپنے اوپر ایسا نہ آنے دے جبکہ وہ نیکی نہ کر رہا ہو۔کبھی کمزوری نہ دکھاؤ پھر فرمایا۔فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السّلْمِ وَ انْتُمُ الاعلون واللهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ۔اگر تم چاہتے ہو کہ کامیابی حاصل کرو تو تم کو چاہئے کبھی کمزوری نہ دکھاؤ۔کیونکہ مومن جب نیچے گرتا ہے تو کفر کی طرف جاتا ہے۔پس کبھی کمزوری نہ دکھاؤ اور دشمن کو صلح کیلئے نہ بلاؤ۔جب لڑائی شروع ہو جائے تو تمہارا یہی کام ہے کہ فتح حاصل کرو یا موت۔اس کے درمیان ٹھہرنے کی کوئی جگہ نہیں۔مومن خود لڑائی شروع نہیں کرتا بلکہ پوری کوشش کرتا ہے کہ لڑائی نہ ہو لیکن جب لڑائی شروع ہو جائے تو پھر فتح یا موت کے سوا پیچھے نہیں ہلتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم میں سے دشمن کو کوئی صلح کے لئے نہ بلائے۔تم نے منتیں سماجتیں کر لیں کہ لڑائی نہ کرو، مگر کوئی پرواہ نہ کی گئی۔اب دو ہی صورتیں ہیں فتح یا شہادت تیسری کوئی صورت نہیں۔دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ جو روحانی، اقتصادی اور بعض حالتوں میں نیم سیاسی جنگ شروع ہے اس میں ہرگز جائز نہیں کہ ہم صلح کا پیغام دیں۔جب دشمن نے لڑائی شروع کر دی تو پھر پوری طاقت سے مقابلہ کرو اور مومن بنو۔مومن وہی ہوتا ہے جو یا تو میدانِ جنگ میں کامیابی حاصل کرتا ہے یا مر جاتا ہے۔وہ یا تو شہادت کا درجہ پالیتا ہے یا اسلام کی فتح کا جھنڈا لہراتا ہوا واپس ہوتا ہے۔واللهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ۔پھر تمہارے لئے خدا کی مدد ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہے۔اس نے اپنا ہاتھ تمہارے ہاتھ پر رکھا ہے اور پھر اس کا وعدہ ہے کہ تمہارے اعمال میں کمی نہ آئے گی پھر تمہیں کس بات کا ڈر ہے۔دنیا کی زندگی کیا ہے انما الحيوةُ الدُّنْيَا لَعِب وَ لَهُؤ۔یہ یاد رکھو کہ دنیا کی زندگی لہو ولعب ہے یعنی جس طرح ورزش ہوتی ہے اسی طرح - یہ زندگی ہے۔ورزش ناجائز نہیں ہوتی لیکن اس کا فائدہ محدود ہوتا ہے۔وہ خود مقصود نہیں ہوتی