خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 606 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 606

خطابات شوری جلد اوّل ۶۰۶ مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء احمدیت میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔جو لوگ اس کے لئے کوشش کرتے ہیں اُن کو ایسے آدمی مل بھی جاتے ہیں۔چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم کے بچوں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب، چوہدری اسد اللہ خان صاحب اور چوہدری عبداللہ خان صاحب کو تبلیغ کا شوق ہے ان کو آدمی بھی مل جاتے ہیں۔پس اگر جماعت کے دوسرے لوگ کوشش کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی ہے کہ تین سو سال کے اندر جماعت احمد یہ اتنی ترقی کر جائے گی کہ نہ ماننے والے کسی شمار میں نہیں آئیں گے۔ان تین سو سالوں میں سے ۴۳ سال گزر گئے ہیں گویا اس میعاد کا چھٹا ختم ہو گیا ہے۔دوستوں کو اس طرف خاص توجہ کرنی چاہئے اور جو لوگ اس وقت یہاں موجود ہیں وہ اقرار کریں کہ کم سے کم تین آدمی اگلی مجلس شوری سے پہلے پہلے جماعت میں داخل کرنے کی کوشش کریں گے۔جو دوست یہ اقرار کرنے کے لئے تیار ہوں وہ حصـ کھڑے ہو جائیں۔“ اس پر سب کے سب کھڑے ہو گئے وو دوست بیٹھ جائیں۔میں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ کوئی بھی بیٹھا نہ رہے گا کھڑے ہونے کے لئے کہا تھا تا کہ اِن میں عزم اور ارادہ پیدا ہو۔پس ہر شخص اپنے حلقہ اثر میں تبلیغ پر زور دے، اس میں زیادہ اثر ہوگا۔آخر میں میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ پچھلے بجٹ کے متعلق بجٹ پورا کیا جائے بہت سی جماعتوں کے متعلق نادہندگی کا لفظ آتا ہے اور یہ مومن کے متعلق نادہندگی کا لفظ آتا ہے اور یہ مومن کے لئے مناسب نہیں۔اس سے بچنے کے دو ہی طریق ہیں یا تو چندہ پورا کیا جائے یا وجوہات پیش کر کے کمی کرالیں مگر کوشش کرنی چاہئے اور پوری کوشش کرنی چاہئے کہ چندہ پورا ہو جائے۔اور کوشش کرنے کی کئی صورتیں اختیار کی جاسکتی ہیں۔کم حوصلہ، کم ایمان اور کنجوس لوگوں کو با حوصلہ، با ایمان اور سخی بنایا جا سکتا ہے۔ہم نے کام چلانے کے لئے قرض لینا شروع کیا ہے۔اگلے سال یہ قرض اور بڑھ گیا تو کتنی مشکل پیش آئے گی۔یہ معاملہ اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔اگر کوئی شخص ہمارے لئے بوجھ بنتا ہے اور ہمارے راستہ کا پتھر بنتا ہے تو اُسے ہٹا دیا جائے گا۔