خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 523

خطابات شوری جلد اوّل ۵۲۳ مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء شوری کے ختم ہونے کے بعد بیان کروں گا۔اب دُعا کے بعد جب مجلس شوری ختم ہو گئی ہے اس لئے احباب کو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔کشمیر کے متعلق جو کام ہم نے شروع کیا ہوا ہے میں امید کرتا ہوں کہ دو چار ماہ میں اس کام کا بڑا حصہ اختتام کو پہنچ جائے گا۔اس کے متعلق میں نے جماعت کو تحریک کی تھی کہ پہلے چندوں سے زائد ایک پائی فی روپیہ اس کام کے لئے دیں۔بہت سی جماعتوں نے اس طرف توجہ کی ہے مگر بہت سی ابھی باقی ہیں۔پھر یہ بھی تحریک کی گئی تھی کہ دوسروں سے بھی اس کام کے لئے اصرار کے ساتھ چندہ وصول کریں۔اس وقت تین چار ہزار روپیہ ماہوار اس کام پر خرچ ہورہا ہے اور آمد کی کمی کی وجہ سے ۷۔۸ ہزار روپیہ قرض لے کر خرچ کیا جاچکا ہے۔اگر ہماری جماعتیں اس طرف توجہ کریں تو یہ قرض ادا ہوسکتا ہے۔احباب یہاں سے جانے کے بعد خود بھی چندہ بھیجیں اور دوسروں سے بھی چندہ جمع کر کے ارسال کریں اور کم از کم ایک سال کے لئے یہ بوجھ اُٹھا ئیں اور دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ کا میابی عطا کرے۔اب میں دوستوں کو جانے کی اجازت دیتا ہوں جو صاحب اسی وقت جانا چاہیں، وہ ابھی مصافحہ کر سکتے ہیں۔(مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء) بخارى كتاب الدعوات باب استغفار النَّبي صلى الله عليه وسلم (الخ) تذکرہ صفحه ۱۰۴۔ایڈیشن چہارم سے تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۱۔ایڈیشن چہارم ۵ تذکره صفحه ۵۰۔ایڈیشن چهارم زرقانی جلد ۲ صفحه ۳۲۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۴ء النساء : ٨ و ٹیری : ایک پرندہ ہے۔ٹیٹری اپریل اور مئی میں انڈے دیتی ہے انہی مہینوں میں اس کی آواز سنائی دیتی ہے۔یہ اپنی ٹانگیں اوپر اٹھا کر سوتی ہے۔