خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 425 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 425

خطابات شوری جلد اوّل ہوتی ہے۔۴۲۵ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق جلسے اس کے بعد سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جلسوں کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ اکتوبر کے مہینہ میں منعقد کرنے کا ارادہ ہے، خاص تاریخ کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔کچھ لوگوں نے بالمقابل جلسے کرنے شروع کر دیئے ہیں تاکہ ہمارے جلسوں میں روک ڈالیں مگر ہمیں کسی سے تصادم کی ضرورت نہیں۔جب ان کے جلسے ہو جائیں گے تو ہم اپنے جلسوں کا اعلان کر دیں گے۔احباب نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ جلسوں کے لئے پہلا موسم اچھا نہیں، اکتوبر یا نومبر کا مہینہ اچھا ہوگا۔اب میں سارے دوستوں کی معیت میں دُعا کرتا ہوں۔اپنے لئے بھی اور دوسروں دعا کے لئے بھی۔جو یہاں بیٹھے ہیں ان کے لئے بھی اور جن کی خواہش تھی کہ اس موقع پر آئیں مگر نہ آسکے ان کے لئے بھی کہ سب پر خدا تعالیٰ فضل نازل کرے۔ہم سب اس کے بندے بن جائیں۔اگر ہم اس سے کچھ حاصل کرنے کے مستحق ہیں تو بھی اسی کے بندے ہیں اور اگر نہیں تو بھی اُسی کے بندے ہیں اور بندے ہونے کے لحاظ سے حق رکھتے ہیں کہ اُسی سے لیں اور جس طرح بچے پیچھے پڑ کر لیتے ہیں اسی طرح ہم بھی لیں۔“ ل النساء : ۶۵ تا ۶۹ ( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت اپریل ۱۹۳۰ء) ابوداؤد کتاب القضاء باب في قضاء القاضى إِذَا اَخُطَاً النور: ۵۶ بخاری کتاب فرض الخمس باب مَا كان النَّبِيِّ صَلَّى الله عليهِ وَسَلَّمَ يُعطى المؤلّفة (الخ) ۵ تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۳۵ ۵ تا ۵۳۷ مطبوعه بیروت كو المساء : ٧٢ ال عمران: ۳۲ بخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى وَ يُحذِّرُكُمُ الله نفسه مشكوة باب مناقب الصحابة صفحه ۵۵۴ مطبوعه دهلی ۱۹۳۲ء