خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 3
خطابات شوری جلد اوّل مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ افتتاحی تقریر شید مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء ( منعقدہ ۱۶،۱۵۔اپریل ۱۹۲۲ء) پہلا دن بلس مشاورت منعقده ۱۶،۱۵ اپریل ۱۹۲۲ء کا افتتاح کرتے ہوئے تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :- کانفرنس کے شروع ہونے کا وقت سات بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن جیسا کہ قاعدہ ہے تمام کاموں کی ابتداء میں ناتجربہ کاری اور ناواقفیت کی وجہ سے غلطیاں ہوتی ہیں۔کوئی چھوٹے سے چھوٹا کام بھی ایسا نہیں کہ بغیر تجربہ کے عمدگی سے کیا جا سکے۔جن لوگوں نے جلسہ کا پروگرام بنایا اور باہر کے لوگوں کو اطلاع دی اُن سے یہ غلطی ہوئی کہ انہوں نے کانفرنس کے منعقد ہونے کے وقت سے اطلاع نہ دی اس لئے بعض دوست رات کی گاڑی پر آئے اور صبح اُن کے لئے انتظار کرنا پڑا۔میں اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی غلطیوں سے مہتم بچیں گے۔آنیوالے لوگوں کو اطلاع ہونی چاہیئے تھی کہ کارروائی کا کیا وقت مقرر کیا گیا ہے۔اس کے بعد سب سے پہلے اس جلسہ مشاورت کے متعلق بعض باتیں بیان کرتا ہوں پھر ان معاملات کے متعلق کچھ بیان کروں گا جن کے لئے احباب کو جمع کیا گیا ہے۔کا نفرنس کی ضرورت سب سے پہلے میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مجلس جس کو پُرانے نام کی وجہ سے کارکن کا نفرنس کے نام سے یاد کرتے رہے ہیں کیا چیز ہے؟ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا شیوہ یہ ہے کہ آمَرُهُمْ شُوری بينهم اپنے معاملات میں مشورہ لے لیا کریں۔مشورہ بہت ضروری اور مفید چیز ہے اور بغیر اس کے کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا۔اس مجلس کی غرض کے متعلق مختصر الفاظ میں یہ کہنا چاہئے کہ ایسی اغراض جن کا جماعت کے قیام اور ترقی سے گہرا تعلق ہے ان کے متعلق جماعت