خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 212

خطابات شوری جلد اوّل ۲۱۲ مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء ہیں خواہ زبان اُن کی کیسی ہو مگر اپنا مطلب ادا کر لیتے ہیں جیسے بنگالی بھائی جو اُردو نہ جانتے تھے مگر رائے اچھی بیان کرتے رہے۔تو خواہ اُن کی تقریر اچھی نہ ہو انہیں شرمانا نہیں چاہئے جو اُن کی رائے ہو بیان کیا کریں ہاں تکرار نہ ہو۔تو اس دفعہ زیادہ تعداد میں نمائندے آئے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ آنے چاہئیں اور نمائندے کہلانے کے جو مستحق ہیں انہیں آنا چاہئے اور مجلس کے کاموں میں شوق۔حصہ لینا چاہئے۔اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس مجلس مشاورت کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کرے گا۔اور ہم آہستہ آہستہ اُس مقصد کو سمجھ سکیں گے جس کے لئے مہمان جمع ہوئے ( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء ) ہیں۔مسلم کتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان (الخ) ال عمران: ۱۴۵ زمانہ با تو نه ساز و تو با زمانه ساز : فارسی کہاوت جو اردو میں مستعمل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر زمانہ تمہارے ساتھ نہیں چلتا تو تم زمانہ کے ساتھ چلو۔