خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 137
خطابات شوریٰ جلد اوّل ۱۳۷ مشاورت ۱۹۲۵ء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بُری باتیں نہ پھیلاتے تھے؟ کوئی عقل تسلیم نہیں کر سکتی کہ انہوں نے اپنی اس روش کو چھوڑ دیا ہو۔صحیح بات یہی ہے کہ اُس وقت یہی منافق تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف غلط باتیں مشہور کرتے تھے اور اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔بعض لوگ اس بات سے ڈر کر کہ شیعہ کیا کہیں گے، منافقوں کے پائے جانے سے انکار کر دیتے ہیں۔حالانکہ شیعہ اُن لوگوں کو منافق کہتے ہیں جو منافق نہ تھے۔منافق اور تھے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرب نہ تھے، انہوں نے دین کے لئے قربانیاں نہ کی تھیں ، انھوں نے جہاد نہ کیا تھا۔انہیں منافق کہنا حقیقت کا اظہار کرنا ہے۔مگر جو رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے مقرب تھے ، جنہوں نے اپنی جان و مال خدا کی راہ میں لگا دیا وہ منافق نہ تھے۔پس یہ کوئی ڈرنے کی بات نہیں ہے۔ان واقعات کو ہم کہاں لے جائیں کہ ایسے لوگ تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر طعنے کرتے تھے۔میں نہیں سمجھ سکتا اس عقیدہ پر شیعہ کیا اعتراض کر سکتے ہیں۔مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں منافق پس اگر منافق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھے اور آپ کے بعد بھی رہے اور سب مسلمان اُن کو نہ پہچان سکتے تھے، بعض پہچانتے تھے تو کیونکر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جبکہ اتنی تکلیفیں نہیں جتنی اُس وقت تھیں کہ کوئی منافق نہیں ہے۔اگر منافق ہیں اور یقیناً ہیں تو کیا ان کا یہی کام نہیں ہوگا کہ خلیفہ پر اور سلسلہ کے کام کرنے والوں پر طعنہ زنی کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان کے فتنہ سے بچنے کا یہ طریق ہے۔وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمر من الأمن أو الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ إلى الرسول وإلى أولى الأمْرِ مِنْهُمْ عَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ وَلَوْلا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لا تَبَعْتُمُ الشَّيْطن الّا قَلِيلاً ث كه جب امن یا خوف کی کوئی بات انہیں پہنچتی ہے تو اُسے جھٹ پھیلانا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ ان کا یہ کام تھا کہ اُسے رسول اور اولوالامر اور ان لوگوں کے پاس جو استنباط کرنے والے ہوں لے جاتے۔اگر وہ اس طرح نہیں کریں گے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ شیطان کے پیچھے چلیں گے۔قادیان کی جماعت بھی ایسے لوگوں سے خالی نہیں اور کوئی بعید نہیں کہ اس ہال میں بھی ایسے