خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 117
خطابات شوری جلد اوّل مشاورت ۱۹۲۵ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّ۔الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء ( منعقدہ ۱۲۰۱۱۔اپریل ۱۹۲۵ء) پہلا دن جماعت احمدیہ کی مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہال میں ۱۱ اور ۱۲ را پریل کو دو دن کے لئے منعقد ہوئی۔حضور نے ۱۱ را پریل ۱۹۲۵ء کو اس کا افتتاح کرتے ہوئے ابتداء احباب جماعت کو دعا کی طرف توجہ دلائی۔فرمایا:- دعا - اس سے پہلے کہ کارروائی شروع ہو جیسا کہ مجالس مشاورت کے لئے قاعدہ ہے اور جیسا کہ ضروری بھی ہے سب دوستوں سے مل کر میں یہ دُعا کرنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور ان کے صحیح اور مفید نتائج پیدا کرے، ان کے لئے ضروری اور وافر سامان مہیا کرے اور پھر ان سامانوں کو استعمال کرنے کی ہمیں توفیق دے، اس کے بعد ان کے نتائج نہ صرف ہمارے لئے مفید بنائے بلکہ ہماری نسلوں کے لئے بھی بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے اور جو دنیا میں بس رہے ہیں اُن کے لئے اور اُن کی نسلوں کے لئے بھی مفید بنائے۔اب میں دُعا کرتا ہوں، سب دوست دُعا میں شریک ہوں۔“ افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :- و, پروگرام کے بموجب سب سے پہلے ایک تقریر میری ہے اور میں پچھلے سالوں میں شروع میں ہمیشہ تقریر کیا کرتا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں جن امور کی طرف توجہ دلانے کے لئے میری تقریر کا بڑا حصہ صرف ہوتا تھا چونکہ متواتر ان امور کی طرف توجہ دلائی جاتی رہی ہے اس لئے اب مجھے ان کے لئے اتنا وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی جتنا پچھلے سالوں میں لیتا رہا ہوں اور یہ کافی ہوگا کہ اختصارا دوستوں کو اس طرف توجہ دلاؤں کہ ہمارا