خطابات — Page 14
14 پس اس انقلاب کا اعتراف غیروں کی زبان اور قلم سے نکلوا کر اللہ تعالیٰ نے یہ بتا دیا کہ وہ شخص اللہ تعالی کا خاص تائید یافتہ تھا لیکن غیر کی نظر اس طرف نہ گئی کہ وہ تائید یافتہ جس انقلاب کو بر پا کر گیا ہے اس انقلاب کو آپ کی پیروی کرنے والوں کے ذریعہ سے نعمت خلافت کے ذریعہ جاری رکھنے کا بھی اس ذو العجائب اور قدیر ہستی کا وعدہ ہے اور اس کی تصدیق ہوتے ہوئے ایک دنیا نے حضرت مولانا نورالدین خلیفہ مسیح الاول کے انتخاب خلافت کے وقت دیکھا۔باوجود اس کے کہ مخالفین حضرت مسیح موعود اس کی قائم کردہ ایک منظم جماعت کو دیکھ رہے تھے۔باوجود اس کے السلام کہ وہ خلافت کے قیام کا نظارہ دیکھ چکے تھے لیکن انہوں نے جماعت کو ، اس جماعت کو جو خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے قائم کردہ جماعت تھی ایک منظم کوشش کے تحت توڑنے کی کوشش کی۔جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا: «اذْكُرْ نِعْمَتِيْ غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِكْ رَحْمَتِيْ وَقُدْرَتِيْ ترجمہ : میری نعمت کو یاد کر۔میں نے تیرے لئے اپنے ہاتھ سے اپنی رحمت اور اپنی قدرت کا درخت لگا دیا ہے۔پس اس وعدہ کے مطابق وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوئے۔اور یہاں تک مخالفت کی شدت میں بڑھے کہ ایک اخبار نے لکھا:۔”ہم سے کوئی پوچھے تو ہم خدا لگتی کہنے کو تیار ہیں کہ مسلمانوں سے ہو سکے تو مرزا صاحب کی کل کتابیں سمندر میں نہیں کسی جلتے تنور میں جھونک دیں۔اسی پر بس نہیں البدر جلد 3 نمبر 16۔17۔مؤرخہ 24 اپریل و یکم مئی 1904 صفحہ 8۔وغیر معمولی پر چہ الحکم جلد 8 نمبر 13 مؤرخہ 28 اپریل 1904ء حاشیہ۔نیز کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ 28 بحوالہ تذکرہ صفحہ 428 ایڈیشن چہارم مطبوعہ 2004ء