خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 81 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 81

خطابات طاہر جلد دوم 81 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء نجی میں بھی نیر یرے Narere کے مقام پر ایک نیا سکول جاری کیا گیا ہے اللہ کے فضل کے ساتھ اور یہ سارے نہیں ہیں یہ تو بہت رپورٹیں آتی ہیں، ہر ہفتے کوئی نہ کوئی اطلاع ملتی ہے۔افریقہ میں تو یہ حال ہے کہ ادھر کوئی احمدی ہوا، ادھر ساتھ تحفے دینے شروع کر دیئے زمین کے، ابھی ایک چیف کے متعلق بتایا کہ وہ احمدی ہوا اور پچاس ایکڑ زمین بھی ساتھ تحفہ دے دی اور اب وہاں لکھوکھہا روپے سے وہاں عمارت تعمیر ہورہی ہے ، خدا کے فضل سے۔امریکہ میں زمین کے جو عطیے ہیں وہ اندازہ آپ کر لیجئے۔اب ساری لسٹیں میں آپ کو کہاں سنا سکتا ہوں۔ایتھر میں 135 ایکڑ عطیہ، زائن شکاگو میں دو پلاٹس عطیہ، ہوسٹن ٹیکساس میں چار رہائشی پلاٹ عطیہ، Indianapolis ایک انڈسٹریل پلاٹ عطیہ، ولنگبر ا پندرہ ایکڑ کا پلاٹ ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب نے عطیہ دیا تھا، وہ پہلا ڈاکٹر بشارت احمد صاحب منیر نے دیا تھا۔تو سان میں بائیس ایکڑ کا پلاٹ ڈاکٹر ظفر قریشی نے عطیہ دیا۔بوسٹن میں ہمارے عابد حنیف صاحب ہیں انہوں نے ایک دوا یکڑ کے قریب تحفہ دی ہے زمین، یہ وہاں کے مقامی احمدی ہیں خدا کے فضل سے۔ان کے علاوہ سینٹ لوئس میں تین پلائس جماعت کو ملے ہیں۔یہ تو ایک امریکہ کا حال ہے اور اس قسم کی چیزیں ہر جگہ دنیا میں ظاہر ہو رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا اس کو تو اب ہم count ہی نہیں کر سکتے یہ اخراجات ان پر، جو جماعت اس عرصے میں خرچ کر چکی ہے یہ تو بڑی لمبی فہرست ہے یہ بھی میں چھوڑتا ہوں۔یہ سیرالیون اور غانا اور دوسری جگہوں کے دلچسپ واقعات ہیں یہ بھی وقت کم ہو گیا ہے۔نئی جو مساجد تیار ہوئی ہیں بعض اہم ویسے تو ہر روز بن رہی ہیں کوئی دن بھی ایسا نہیں ہوتا جہاں جماعت احمدیہ کہیں مساجد نہیں بنا رہی ہوتی۔سورینام میں دو، لائبیریا میں ایک، غانا میں چار، نائیجیریا میں ایک، سیرالیون میں دو، یوگنڈا میں دو، کینیا میں پانچ، انڈونیشیا میں دس اور سنگا پور میں ایک یہ کل 28 مساجد کی تعمیر کی توفیق ملی ہے۔جو اہم مساجد ہیں بڑی بڑی، بڑے عظیم الشان منصوبوں والی اور پانچ زیر تعمیر ہیں اس وقت غانا میں دو، سیرالیون میں ایک، انڈونیشیا میں دو،اٹلی میں اب مسجد کی تعمیر کے لئے روپیہ تو موجود ہے زمین اچھی نہیں مل رہی ، اب وہاں میں ایک وفد دوبارہ بھجوا رہا ہوں۔کئی دفعہ بھجوا چکے ہیں ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی اس کے لئے دعا کریں۔برازیل میں بھی ابھی تک زمین نہیں مل سکی ، ان کا اتنا بڑا املک ہے مناسبت کے لحاظ سے ہی اتنے وہاں پہنچ کر