خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 522 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 522

خطابات طاہر جلد اول 522 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء فارسی منظوم کلام کا ترجمہ : جو میری روشنیوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں مجھے اس کا خوف نہیں بھلاوہ نور کب چھپ سکتا ہے جو خدا نے میری فطرت کو بخشا ہے۔ان کے شور و غوغے سے میرے دل کو گھبراہٹ نہیں۔صادق کبھی بز دل نہیں ہوتا خواہ قیامت کو دیکھے۔مارچ ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی زبان میں ہونے والے ایک لمبے الہام سے متعلقہ حصہ کا ترجمہ پیش کرتا ہوں : ”ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اس نور کو نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کر لے اگر چہ منکر کراہت کریں۔ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے۔جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرے گا تو کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا۔آپ کو عربی میں ایک الہام ہوا: ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد اول صفحه ۲۶۶ حاشیه در حاشیه نمبرا) ان کو کہہ دے کہ اے منکر و! میں صادقوں میں سے ہوں اور کچھ عرصے کے بعد تم میرے نشان دیکھو گے۔ہم انہیں کے ارد گر داور خود انہیں میں اپنے نشان دکھائیں گے۔حجت قائم کی جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہو گی۔خدا تم میں فیصلہ کر دے گا۔وہ کسی جھوٹے حد سے بڑھنے والے کا رہنما نہیں ہوتا۔چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں مگر خدا اُسے پورا کرے گا اگر چہ منکر لوگ کراہت ہی کریں۔ہمارا ارادہ یہ ہے کہ کچھ اسرار تیرے پر آسمان سے نازل کریں اور دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکروں کو وہ باتیں دکھا دیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔وہ خدا جو رحمان ہے اور اپنے خلیفہ سلطان کے لئے مندرجہ ذیل حکم صادر کرتا ہے کہ اس کو ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور خزائن علوم و معارف اس کے ہاتھ پر کھولے جائیں گے