خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 502 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 502

خطابات طاہر جلد دوم 502 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نوکری کرو گے تو اس کے ہاں جو بھی تم درجہ پاؤ گے مثلاً اس دنیا میں بی۔اے، ایم۔اے وغیرہ ہوتے ہیں خدا کے حضور تم جو بھی ڈگری پاؤ گے اس کے بعد نوکری کی فکر نہیں رہے گی۔تم اسی مقام پر اللہ کے نوکر رکھ لئے جاؤ گے۔ایک سورۃ الاعراف کی ۵۹ اویں آیت ہے۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ اِنّى رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعًا الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ فَامِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُتِيَ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ تو کہہ دے کہ اے انسانو ! یقیناً میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔پس ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول نبی امی پر جو اللہ پر اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا ہے اور اُسی کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔لوگوں کو کہہ دے کہ میں خدا کی طرف سے تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں وہ خدا جو بلا شرکت الغیر کی آسمان اور زمین کا مالک ہے، جس کے سوا اور کوئی خدا اور قابل پرستش نہیں۔زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔پس اس خدا پر اور اس کے رسول پر جو نبی امی ہے ایمان لاؤ۔وہ نبی جو اللہ اور اس کے کلموں پر ایمان لاتا ہے اور تم اس کی پیروی کرو تا تم ہدایت پاؤ“۔(براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد اصفحہ ۵۶۷،۵۶۶) اسی تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں۔جو مختلف قوموں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ، سوچو تو سہی کس قدر کامل اور زبر دست قومی کا مالک ہو گا۔اب آنحضرت ﷺ تمام قوموں کی اصلاح کے لئے بھیجے گئے ہیں جو اول و آخر تمام دنیا پر پھیلی ہوئی ہیں جن میں سے مشرق بھی ہے اور مغرب بھی۔تو آنحضرت ﷺ پر یہ ذمہ داری بے انتہا