خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 396 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 396

خطابات طاہر جلد دوم 396 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء ہے جس میں بارش ہونے کی صلاحیت موجود ہے، یہ وہ قطرہ ہے جس میں سمندر بننے کی صلاحیت موجود ہے مگر اُس وقت جبکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے فیوض کے سمندر کا قطرہ بنے۔پس عجز کے اس مقام کو کبھی نہ بھولیں کیونکہ یہ بجز ہے جو تو حید کو سمجھنے کا پہلا قدم ہے اور وہ تو حید جو میں کہتا ہوں کہ آپ اپنے نفوس میں جاری کریں وہ بجز کے سوا ممکن نہیں ہے اور بجز وہ جو سچا عجز ہے، جو حقیقت آشنا ہو اور ایسا عجز اپنے نفس پر گہری نظر ڈالے بغیر حاصل ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔فرضی بجز کی خدا کو کوئی ضرورت نہیں، بڑے بڑے عجز کے اظہار کرنے والے موجود ہیں لیکن بے حقیقت بجز ، ایک طرف بعجز کا اظہار کرتے ہیں دوسری طرف اپنی بڑائی کی ڈینگیں مارتے ہیں مگر وہ بجز جو خدا کے مقابل پر ، خدا کے سائے تلے انسان اپنی حقیقت پر غور کرتے ہوئے پاتا ہے وہ بجز اس کو مٹاتا چلا جاتا ہے، وہ بجز ایسا ہے جو مٹنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔انسان جتنا بھی اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرتا ہے اس معرفت کا ایک طبعی حصہ ہے کہ اپنے وجود کی معرفت بھی حاصل کرتا ہے، جتنا اپنے وجود کی معرفت حاصل کرتا ہے اس کا ایک طبعی تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کی معرفت بھی نصیب ہو۔پس یہ حقیقی تو حید ہے جو انسان کو اس وقت نصیب ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ کی عظمت کے تصور کے تابع اپنی حقیقت کو ٹو لتا اور تلاش کرتا ہے کہ میں کیا ہوں، پیاز کے چھلکوں کی طرح اس کے نفس سے چھلکے اترتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے اندر کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور وہ آخری نقطہ خلا کا ہے۔جس خلا کو خدا اپنی ذات سے بھر دیتا ہے پھر ایک نیا وجود اٹھتا ہے وہ خدا کا نمائندہ بن کر اٹھتا ہے، وہ اور خدا کی توحید ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں۔یہ وہ توحید کا انقلاب ہے جو انبیاء نے دنیا میں برپا کیا اور یہی وہ انقلاب ہے جو آج خدا اپنے فضل سے ہمیں توفیق بخش دے گا تو ہم برپا کریں گے مگر ہم میں سے ہر ایک کو اپنے وجود سے اپنے نفس کو خالی کر کے وہ خلا پیدا کرنا پڑے گا جس کو خدا اپنے نور توحید سے بھر دیا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ الہاما فرمایا۔خذوا التوحيد التوحيديآ ابناء الفارس ( تذکره : ۱۹۷) اور میں یقین رکھتا ہوں اس یا ابنَاءَ الفَارِسِ میں آپ بھی شامل ہیں اور میں بھی شامل ہوں، وہ تمام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روحانی خاندان کا جزو بن گئے وہ تمام کے