خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 387
خطبات طاہر جلد دوم 387 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء کیا خدا کے اس عظیم امام مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوئی کہ نہیں ہوئی ؟ (اس پر ان ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے بھر پور نعروں سے جواب دیا ) آپ کی آوازیں تو سب دنیا تک پہنچ رہی ہیں مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان آوازوں میں وہ آوازیں بھی شامل ہیں جو آپ کے کانوں تک نہیں پہنچ رہیں مگر آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔پاکستان میں وہ مجبور بھائی جو یہاں شامل نہیں ہو سکے، وہ بہنیں بھی آج ان نعروں میں آپ کے شریک ہیں، وہ بھی لبیک اللھم لبیک کی آوازیں بلند کر رہے ہیں۔اے مسیح موعود ! تو خدا کا سچا مسیح ہے جسے خدا نے اپنے ہاتھ سے بھیجا تھا، جسے اپنے ہاتھ سے لگایا تھا اور اپنی طرف سے آسمان سے بھیجا تھا۔وہ مسیح آ گیا، اب تمام دنیا کی قوموں کی گواہیاں اس میں شامل ہو گئیں۔بدنصیب ہیں وہ جو ان آوازوں کو نہ سنیں۔بدنصیب ہیں وہ جن کے دلوں کی گہرائیوں تک یہ آواز لبیک بنتے ہوئے نہ اتر جائے۔اب یورپ کی قوم ایک عظیم قوم ہے۔ایک قوم نہیں مختلف قوموں میں بٹی ہوئی ہے مگر بحیثیت یورپ اگر چہ آبادی کے لحاظ سے یہ ایشیا سے بہت پیچھے ہیں مگر طاقت کے لحاظ سے یہ ایک عظیم مرکزی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اب جو نئے سیاسی حالات پیدا ہور ہے ہیں بعید نہیں کہ طاقت کا مرکز امریکہ سے ہٹ کر یورپ میں آجائے اور ہرگز بعید نہیں کہ یہ وہ وسطی طاقت بن جائے جس کا اثر تمام دنیا پر پڑے۔پس الحمد للہ کہ یورپ کی عظیم قوموں میں سے بھی اس وقت بکثرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہنے والے موجود ہیں۔پس اے یورپ کے احمد یو! بتاؤ کہ کیا مسیح موعود کی یہ پیشگوئی سچی نکلی کہ نہیں نکلی۔کیا تم یہ گواہ بن کر یہاں حاضر نہیں ہوئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا نے جو کچھ کہا تھاوہ سچ کہا تھا؟ امیر صاحب جرمنی بتائیے (امیر صاحب جرمنی نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کر کے جواب دیا اور تائید کی )۔اے انگلستان کے احمد یو! بتاؤ کہ کیا یہ بچی پیشگوئی تھی کہ نہیں تھی ؟ لبیک کہو اور بلند آواز سے لبیک کہو۔اے بوسنیا کے رہنے والو! اے البانیہ کے رہنے والو! اے سوئٹزر لینڈ کے رہنے والو! اے شمالی یورپ اور جنوبی یورپ سے آنے والو! خدا گواہ ہے اور تم بھی گواہ بن جاؤ کہ جو کچھ خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا تھا ایک ایک لفظ اس کا سچا نکلا۔ان ممالک نے بھر پور نعروں