خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 284 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 284

خطابات طاہر جلد دوم 284 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء ضرور ہے کہ جھگڑے ہوں اور اختلاف ہو مگر آخر سچائی کی فتح ہے۔“ خدا کے موحد بندوں کے رستے آسان نہیں ہوا کرتے۔ان کی راہ میں کانٹے بوئے جاتے ہیں اور دنیا اپنی تمام طاقتوں کو بروئے کار لا کر ان کی راہ روکنے کی کوشش کرتی ہے اور منزل پر پہنچنے سے پہلے ان کو دنیا سے نیست و نابود کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میں تمہیں اس سفر کے خطرات سے بھی آگاہ کرتا ہوں اور اس کے پاک انجام سے بھی ، فرمایا: ضرور ہے کہ جھگڑے ہوں اور اختلاف ہومگر آخر سچائی کی فتح ہے کیونکہ یہ امر انسان سے نہیں ہے اور نہ کسی آدم زاد کے ہاتھوں سے بلکہ اس خدا کی طرف سے ہے جو موسموں کو بدلا تا اور وقتوں کو پھیرتا اور دن سے رات اور رات سے دن نکالتا ہے۔وہ تاریکی بھی پیدا کرتا ہے مگر چاہتا روشنی کو ہے، وہ شرک کو بھی پھیلنے دیتا ہے مگر پیار اس کا توحید سے ہی ہے اور نہیں چاہتا کہ اس کا جلال دوسرے کو دیا جائے جب سے کہ انسان پیدا ہوا ہے اس وقت تک کہ نابود ہو جائے خدا کا قانون قدرت یہی ہے کہ وہ توحید کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔( مسیح ہندوستان میں روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ:۶۵) پس آپ کی کامیابی کا راز توحید میں ہے آپ کی فلاح و بہبود کی جان توحید میں ہے۔آپ نے اگر دنیا پر غالب آتا ہے تو محض توحید کی برکت سے غالب آنا ہے اور تو حید کو غالب کرنے کی خاطر غالب آنا ہے نہ کہ خود غالب ہونے کی خاطر۔جہاں آپ کے اپنے غلبے کا فتنہ آپ کے دل کو مجروح کر دے، جہاں اس ابتلا میں پڑ کر آپ اپنی جان کھو دیں و ہیں تو حید کا سفر ختم ہو جائے گا اور انانیت کا سفر شروع ہو جائے گا اور پھر آپ کی فلاح و بہبود اور آپ کی بقا کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔پس یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ تو حید کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ کی حمایت کرے اور آپ کو فتح مند کرے اور آپ کو تمام دنیا میں تو حید خالص کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے تو اسی سے توفیق مانگیں اور تو حید پر قائم ہوجائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک الہام کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے یہ تاکید فرمائی خُذُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا أَبْنَاءَ الفَارِسِ ( تذکرہ صفحہ: ۱۹۷) اے فارس کے بیٹو! تو حید کو پکڑو تو حید کو پکڑو اور مضبوطی سے تو حید کے دامن سے وابستہ ہو جاؤ