خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 258
خطابات طاہر جلد دوم 258 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء صوبائی اور امرائے اضلاع کو بھی اگر امرائے اضلاع قائم ہیں اور مقامی امراء کو بھی اس بات کی نگرانی رکھنی چاہئے کہ یہ ذیلی تنظیمیں نیک کاموں میں اپنی انانیت یا دکھاوے کی خاطر کسی قسم کی بدی کے عناصر شامل نہ کریں۔محبت سے مل جل کر کام کریں۔اگر کسی ایک مجلس کی زیادہ بیعتیں مل جاتی ہیں تو کیا اور اگر ان کی بنائی ہوئی بیعتیں کوئی اور لے جاتا ہے تو کیا ، اجر تو خدا سے پانا ہے اور خدا کے علم میں ہے کہ کس نے کس حد تک کام کیا۔چنانچہ ایک دفعہ وقف جدید میں مجھ سے معلمین نے شکایت کی کہ جی ہم نے بیعتیں کرائی تھیں وہ اب مربی لے گئے۔میں نے کہا کہ مربی لے گئے تو لے جانے دوان سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے۔قیامت کے دن مربی وہ بیعتیں خدا کے حضور پیش کریں گے کیا خدا کو یہ علم نہیں ہوگا کہ کس غریب نے محنت کی تھی؟ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں کیوں جھگڑے پیدا کرتے ہو؟ مجھے اطلاع کر دیا کرو۔بس اتنا ہی کافی ہے اگر مربی لے جائے اس کو لے جانے دو، اگر امیر لے جائے اس کو لے جانے دو کہو ٹھیک ہے خدا کے حضور یہ بیعتیں حاضر ہوئیں تم سنبھا لو تو بڑی اچھی بات ہے۔تمہیں بھی ثواب مل جائے گا۔اسی روح کے ساتھ مل جل کر تعاون کے ساتھ کام کریں۔وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدہ:۳) یہ اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔اسے کبھی بھلا ئیں نہیں۔اب وقت بہت زیادہ ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریر عموماً مختصر ہوا کرتی ہے لیکن ایک مشکل یہ در پیش تھی کہ کل کے دن کی تقریر غائب ہے وہ نہیں ہے۔لجنہ میں تو ہے لیکن مردوں میں نہیں ہے تو جو مضامین کل بیان کرنے تھے ان میں سے کچھ نہ کچھ میں نے یہاں بیان کر دیا ہے۔اس وجہ سے خطاب لمبا ہو گیا ہے۔قادیان آنے سے متعلق یہ پہلا سفر ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جب دوبارہ خدا مجھے یہاں لے کے آئے گا اور آئندہ خلفاء کو بھی لے کے آئے گا اللہ بہتر جانتا ہے کہ اُن آئندہ خلفاء کی راہ میری ہمیشہ کی آمد سے ہموار کر دی جائے گی یا یہ تو فیق کسی اور خلیفہ کو ملے گی لیکن یہ تو مجھے کامل یقین ہے کہ جس خدا نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قادیان آخرین کا امام بنا کر بھیجا تھا وہ ضرور اپنے وعدے بچے کر دکھائے گا اور ضرور بالآخر خلافت احمد یہ اپنے اس دائمی مقام کو واپس لوٹے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قادیان واپسی کے متعلق کثرت سے الہام بھی