خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 257
خطابات طاہر جلد دوم 257 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء تبلیغ پھیل رہی ہے وہاں ایک بہت ہی مضبوط متوازی نظام تربیت جاری ہونا چاہئے جس کا فوراً چارج سنبھال لینا چاہئے۔ادھر مبلغ پہنچے اور انہوں نے مسلمان اور احمدی بنائے اور ادھر تربیت والے پیچھے پہنچے اور انہوں نے ان کو سنبھالا اور ان کے متعلق اطلاعیں بھیجیں۔پس اس غرض سے ہمیں بہت سے واقفین کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے اور آپ لوگوں کے دلوں کو اس کام کے لئے کھولے۔اس سے اچھی کوئی موت نہیں کہ خدا کی راہ میں وقف کر کے آپ مریں۔یہی آپ کی دعاؤں کی قبولیت کا پھل ہو گا۔جب آپ یہ کہتے ہیں وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ ( آل عمران :۱۹۴) اے اللہ ہمیں ابرار میں مارنا تو میں آپ کو ابرار میں مرنے کی طرف دعوت دیتا ہوں۔آئیے اور ان ابرار میں شامل ہو جائیں خود اپنی بقیہ زندگی کے دن خدا کی خاطر پیش کر دیں۔پھر جب آپ کی موت ہوگی مجھے اپنے رب کے حضور سے کامل یقین ہے کہ اس کے ہاں آپ ابرار میں لکھے جائیں گے۔اس ضمن میں جماعت کو عمومی تلقین بھی ہے اور مجالس کو علیحدہ علیحدہ بھی میری یہ نصیحت ہے، خدام الاحمدیہ ہے، انصار اللہ ہے، لجنات ہیں، ان کو اپنے اپنے رنگ میں ، اپنے اپنے دائرے میں اسی قسم کے کام کرنے چاہئیں اور ان کاموں کو آگے بڑھانا چاہئے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ نظام جماعت کے ساتھ کوئی تصادم نہ ہو کسی قسم کی غلط فہمی نہ ہو کوئی ایسی نعوذ باللہ من ذالک آپس میں چپقلش نہ شروع ہو جائے جس سے جماعت کی وحدت کو نقصان پہنچے۔اگر خدانخواستہ کہیں ایسا ہو تو ہر ایسی تنظیم کو ختم کر دیا جائے گا جو نظام جماعت سے الگ ایک ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش کرے۔پس ان ساری خدمتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ اور مدغم ہونا چاہئے۔ایک دوسرے کے ساتھ ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہوئے آگے بڑھیں۔ایک گاڑی کے دو پیسے جو متوازی ہوں اور ان کی Lubrication ٹھیک ہو ان کو اچھی طرح تیل ملا ہوا ہو وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ایک دوسرے کی مخالفت نہیں کیا کرتے۔پس اس طرح کام مل کر کریں کہ جس سے اسلامی مواخات کا مضمون ثابت ہو اور دیکھنے والا یقین کرے کہ آپ اسلامی مواخات کے مضمون کو سمجھتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں۔انتظامی نقطہ نگاہ سے ہر صوبے کا امیر آخری انتظامی اتھارٹی ہے۔وہ صاحب اختیار ہے جماعت کی طرف سے جو خلیفہ وقت کی طرف سے بطور امیر مقرر ہے اور اس کا تعلق مرکز قادیان سے ہے اور یہاں کے جو شعبے قائم ہیں وہ اُن شعبوں میں اُن کو جواب دہ ہے۔پس اس پہلو سے امراء