خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 176 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 176

خطابات طاہر جلد دوم 176 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء ہے تو ہمیں کوئی شکوہ نہیں اور کوئی شکایت نہیں لیکن اس وقت تمام دنیا کے احمدیوں کو چاہئے کہ اپنے پیارے معصوم بھائیوں کو یاد کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ خدا تعالیٰ نے جو جماعت کو دنیا بھر میں ترقیات عطا فرمائی ہیں یہ کچھ ان کی چالاکیوں کے نتیجے میں یا ان کی کوششوں کے نتیجے میں ہیں نہ میرا کوئی منصوبہ ہے نہ آپ کا کوئی منصوبہ ہے۔آپ دیکھیں گے اور محسوس کریں گے کہ آسمان پر خدا کی تقدیر ہے جو یہ سارے کام دکھا رہی ہے اور دن بدن احمدیت کو نئی عزت کے آسمان نصیب ہورہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام صرف احمدی دنیا میں ہی نہیں ، غیر احمدی دنیا میں بھی بڑی عزت وشان کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے اس الہام کو سچا کر دکھایا کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔( تذکرہ :۲۶۰) آج ہمارے اندر جو مختلف ممالک کے نمائندے تشریف لائے ہیں ان کے ملکوں کا ذکر میں کل کروں گا۔لیکن کینیڈا کا یہ ذکر میں آج آپ کے سامنے کرتا ہوں کہ وہاں ایک مقتدر ہستی نے جب جشن تشکر میں جماعت احمدیہ کے ساتھ شرکت کی تو اس نے یہ اعلان کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر کو دکھاتے ہوئے کہ میں آج گواہی دیتا ہوں کہ یہ سچا شخص تھا جس نے آج سے سو سال پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔پھر ایک اور وہاں کی معزز ہستی نے کیونکہ مجھے معین یاد نہیں کہ وہ وزیر کے نمائندے تھے یا ممبر پارلیمنٹ تھے بہر حال اسی قسم کے ایک معزز بزرگ تھے انہوں نے یہ اعلان کیا کہ میں جانتا ہوں کہ آج پاکستان میں آپ کو جشن تشکر منانے کی اجازت نہیں ہے اور کینیڈا میں آپ کو ہر قسم کی آزادی حاصل ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ ہم سب مل کر پاکستان جا کر جشن تشکر منائیں گے۔اب میں آخر پر دعا سے پہلے ایک اور شخص کا آپ سے تعارف کروانا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔( تذکرہ: ۱۵۷) میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ وہ صدی ہے کہ جس میں ہم بادشاہوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈتے ہوئے پائیں گے اور اس کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں۔آج آپ کے سامنے بہت سے ملکوں کے معز زنمائندوں کا تعارف کروایا گیا ہے اور یہ واقعہ اپنی ذات میں عجیب بھی ہے اور لاثانی ہے۔میرے علم کے مطابق آج تک دنیا کی تاریخ میں یہ واقعہ نہیں ہوا کہ ایک ایسی