خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 150 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 150

خطابات طاہر جلد دوم 150 تماشہ کہ اے محو آئینہ داری افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں (دیوان غالب صفحہ: ۱۵۸) ایک مولانا نے یہ اعلان کیا کہ اسلم قریشی صاحب اگر چہ جسمانی طور پر ہم میں واپس آگئے ہیں لیکن ذہنی طور پر وہ ابھی تک واپس نہیں آئے وہ دراصل پاکستان میں ذہن چھوڑ گئے تھے واپس کیا لاتے۔بہت دلچسپ اعلانات ہیں ان کے۔ایک جنگ اخبار لنڈن میں خبر شائع ہوئی ۱۵ جولائی کو انہوں نے کہا کہ مولانا اسلم قریشی کا واپس آجانا ہمارے مخالفین کے منہ پر قدرت کا طمانچہ ہے یہ طمانچہ ہمیں لگا ہے تکلیف تمہیں ہو رہی ہے یہ کیا عجیب بات ہے اور پھر اس سے بات دل کی باہر آگئی۔ان کو دل میں یقین ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک معجزہ ہے ادھر مباھلے کا چیلنج دیا گیا ادھر علماء نے منظور کرنا شروع کر دیا اور ابھی ایک مہینہ نہیں گزرا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان نشان ظاہر ہوتا ہے۔چنانچہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤوں نے مشترکہ بیان جاری کیا کہ مولانا اسلم قریشی کے گم ہو جانے یامل جانے سے مرزا غلام احمد کے بچے یا جھوٹے ہونے کا کوئی تعلق نہیں۔دل کا چور ہے وہ باہر آ گیا ہے۔یہ محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ایک بہت عجیب واقعہ ہوا ہے جو ہونا نہیں چاہئے تھا۔بجائے اس کے کہ شرافت دکھائیں، استغفار پڑھیں ، جھوٹ سے باز آئیں۔ایک جھوٹ کے بعد دوسرے جھوٹ میں ملوث ہوتے چلے جارہے ہیں اور اس قدر دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ علماء دین کہلوا کر کس طرح ان کو جرات ہے اور یہ جانتے ہیں سارے بلاشبہ جانتے ہیں کہ یہ سب جھوٹے ہیں۔سب جھوٹی کہانیاں بنارہے ہیں لیکن باز نہیں آتے۔اب یہ اتنی کھلم کھلا بات کہ میں نے پہینج مباھلے کا دیا وہ دس جون کو خطبہ بھی شائع ہوا،اخبارات میں اس کی خبریں بھی شائع ہوئیں۔پھر ان میں سے بعض مولویوں نے اسے قبول بھی کر لیا۔اس کے باوجود جھوٹ کی جسارت دیکھیں۔جسارت اخبار ہی کا نام ہے۔وہ ۱۴؍جولائی ۱۹۸۶ء کولکھتا ہے ٹی وی پر اسلم قریشی کے مبینہ ڈرامے کے فوراً بعد پاکستانی مسلمانوں کو قادیانی خلیفہ کا چیلنج لندن سے جاری کردہ دعوت مباھلہ ٹی وی شو کی دوسری صبح اخبارات سمیت پورے ملک میں پھیلا دی گئی۔اس میں قادیانیت کے مخالفین کو کافرو کاذب قرار دیا گیا۔منظم منصوبہ بندی کا ثبوت اس بات سے بھی ملتا ہے