خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 123 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 123

خطابات طاہر جلد دوم 123 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء اسلام دوسرے مذاہب کے مقابل پر وسعت حوصلہ کی تعلیم میں غیر معمولی امتیاز رکھتا ہے۔سوسائٹی میں ہر طرف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام شروع کریں۔(افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۳۱ جولائی ۱۹۸۷ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ ) تلاوت قرآن کریم کے بعد اور اردو منظوم کلام پڑھے جانے سے قبل حضور انور نے فرمایا۔اس دفعہ پروگرام میں یہ تھوڑی سی تقسیم پیدا کی گئی پہلے جو صرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا اردو منظوم کلام پیش کیا جاتا تھا اس پر میں نے فیصلہ کیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عربی کلام کا بھی اضافہ کیا جائے اور عربی منظوم کلام کے نمونے بھی پڑھے جائیں لیکن کیونکہ نیا انتظام تھا ابھی اس اجلاس میں پڑھنے کیلئے تیار نہیں تھے آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ اردو منظوم کلام کے ساتھ عربی منظوم کلام کے پاکیزہ نمونے بھی پیش کئے جائیں گے اور باتوں کے علاوہ عربی کلام بے حد حسین ہے ، دلکش ہے اس کی ضرورت اس لئے بھی محسوس ہورہی ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے عربوں میں جماعت احمدیہ کی طرف توجہ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جو عرب پچھلے دو تین سالوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں اخلاص کا مرقع ہیں اور ان کو جماعت سے بے حد محبت ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حمد اور نعتیہ کلام ان کی اپنی زبان میں سنانا ان کا حق ہے اس لئے انشاء اللہ تعالی آئندہ اجلاسات میں اس بات کی پابندی کی جائے گی۔