خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 111
خطابات طاہر جلد دوم 111 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۶ء کے برعکس رجحان کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تمام دنیا کے آزاد ملکوں میں وہ چاہتے ہیں Cancer ہو اور یہ خبریں شائع نہ کی جائیں۔اسی سے پتا چلتا ہے کہ اس دور میں اس الٹی حکومت کی ہر بات الٹ چکی ہے۔کوئی عقل کی بات ان میں باقی نہیں رہی اور کس قدر کمینگی ہے، حد ہو گئی ہے۔حکومت کو یہ بات بجتی ہے کہ بیچارے لوگ، غریب لوگ، نیک دل، پر امن شہری پتا نہیں کب سے پیسے جوڑ جوڑ کر اس تمنا کے ساتھ نکلے کہ یہاں ہمیں اگر جلسہ نہیں کرنے دیتے تو باہر جا کے جلسے میں شامل ہوں، یہاں اذانیں بند کی ہیں تو باہر جا کر اذانوں کی آوازیں سنیں ، یہاں حضرت اقدس محمدﷺ کے پیار کے گیت نہیں گا سکتے تو وہاں جا کے یہ گیت گائیں اور ان کو جبراً اور بہانے تراش کر ان کو روکا جارہا ہے لیکن باہر کی دنیا میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس کے برعکس نتیجے پیدا ہو رہے ہیں اور جماعت احمد یہ پہلے سے زیادہ قوت اور شان اور عزم کے ساتھ اور ایک عظیم قوت متحرکہ کے ساتھ اس کے بالکل برعکس کارروائی کر رہی ہے۔یہ وہاں کلمے کو روک رہیں ہیں اور ہم ہندوستان کو کلمے پڑھا رہے ہیں، یہ وہاں اذانوں کو روک رہے ہیں اور ہم ہندوستان کے مشرکانہ ملک میں اذانیں دلوا رہے ہیں ، یہ وہاں مسجدوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ہم ہندوستان کے مشرکانہ ملک میں مسجدیں بنا رہے ہیں اور قرآن سکھا رہے ہیں اور نمازیں پڑھا رہے ہیں۔صرف ہندوستان کی مثال نہیں ساری دنیا میں یہ واقعہ ہو رہا ہے لیکن مختصر البعض باتیں بعض حوالوں سے زیادہ سمجھ میں آجاتی ہیں کیونکہ پرانی رقابت چل رہی ہے پاکستان اور ہندوستان کی۔میں نے سوچا کہ شاید اس حوالے سے ان کو سمجھ آ جائے ، کچھ ہوش کریں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور یہ کیا کر رہے ہیں۔قادیان کے مضافات میں جو ہندو سکھ آبادیاں ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی تبلیغ پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو چکی ہے اور وہاں کی رپورٹ کے مطابق مضافات میں نو احمدی مستورات میں سے چھ برقعہ پہنے لگ گئی ہیں، 230 بچوں نے نماز سیکھ لی ہے، 30 بچے قاعدہ یسرنا القرآن پڑھ رہے ہیں ، چھ بڑی عمر کے افراد نے قرآن کریم ناظرہ ختم کرلیا ہے اور چار نصف قرآن کریم ناظرہ پڑھ چکے ہیں ، 15 افراد اردو لکھنا پڑھنا سیکھ لینے کے بعداب کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خود مطالعہ کرنے لگے ہیں، تین بچے وقف ہوکر مدرسہ احمدیہ