خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 88 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 88

خطابات ناصر جلد دوم ۸۸ افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء لئے جن نئی استعدادوں اور قوتوں کی ہمیں ضرورت ہو وہ ہمیں عطا کر اور اپنے صراط مستقیم پر ہمیں قائم کر دے اور اپنی رضا کی جنتوں میں ہمیں داخل کر لے۔سورۃ فاتحہ کی قرآنی دعا کے بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چند دعا ئیں اس وقت کروں گا۔دوست آمین کہتے ہوئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو ہمارے حق میں بھی کہ جو آپ کی اُمت میں سے ہیں قبول کرے۔ہمارے ایک بزرگ عالم اور مصنف اور جہاں تک انسانی نظر کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کے پیارے، جلال الدین السیوطی نام کے ہوئے ہیں ان کی ایک کتاب الجامع الصغیر ہے جس میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی دُعائیں لکھی ہیں ان میں سے چند دعاؤں کا انتخاب میں نے اس افتتاح کے موقع کے لئے کیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ مَنْ آمَنَ بِكَ ، وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُكَ، فَحَبِّبْ إِلَيْهِ لِقَائَكَ وَسَهْلُ عَلَيْهِ قَضَاءَكَ، وَاقْلِلُ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا، وَمَنْ لَّمْ يُؤْمِنُ بِكَ وَيَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُكَ فَلَا تُحَبِّبُ إِلَيْهِ لِقَانَكَ ، وَلَا تُسَهِّلْ عَلَيْهِ قَضَاءَكَ ، وَكَثِرُ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا - (الجامع الصغير روایت ۱۵۰۰صفحه ۹۳ جلد ۱ تا ۲) اے میرے اللہ جو شخص تجھ پر ایمان لائے اور یہ شہادت دے کہ میں تیرا رسول ہوں تو وصل ولقا اس کی نظر میں محبوب کر دے اور اسے راضی بقضا ر کھ اور اسے قناعت نفس عطا کر۔لیکن جو شخص تجھ پر ایمان نہ لائے اور یہ گواہی نہ دے کہ میں تیرا رسول ہوں تو نہ اپنی لِلقا ہی اس کے نزدیک پسندیدہ بنا اور نہ اپنی قضا و قدر ہی اس پر آسان کر البتہ دُنیا کی خواہش اسے دے اور اس دنیا میں اس کی خواہش کو پورا بھی کر دے۔اسی طرح آپ یہ دُعا بھی فرماتے تھے۔اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنْبُتُ وَبِكَ خَاصَمُتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَ الْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ (الجامع الصغیر روایت ۱۵۰۲ صفحه ۹۳ جلد ۱ تا۲)