خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 56
خطابات ناصر جلد دوم ۵۶ اختتامی خطاب ۲۸ ر د سمبر ۱۹۷۴ء ہوئی ہے اور شیطان نے جو خدا سے اجازت لی تھی اور خدا تعالیٰ نے شیطان کو جو اجازت دی تھی اس کے نتیجہ میں انسان کو ٹھو کر گی وہ گرا ، وہ پچھلی طرف آیا اور اسے سہارے کی ضرورت پیدا ہوئی۔شریعت کامل اور مکمل ہو چکی تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے ایسے نیک بندے پیدا ہوئے کہ جنہوں نے اس کامل اور مکمل ہدایت سے علم سیکھ کر نئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سامان پیدا کئے اور امت محمدیہ اور نوع انسانی جس کی طرف یہ شریعت بھیجی گئی تھی ان کو ہدایت کی طرف لانے اور ہدایت پر آگے چلانے کے سامان پیدا کئے۔یہ سلسلہ امت محمدیہ میں جاری اور ساری ہے ایک زمانہ شیح اعوج کا زمانہ ابھی گذرا جس میں سے ہمارے آباء واجداد نکل کر اب مہدی کے زمانہ میں داخل ہوئے ہیں اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کے مقربین نہیں تھے۔اس زمانہ میں بھی ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی طرح امت محمدیہ میں ایسے مقربین موجود تھے لیکن شمع کی طرح تھوڑی سی روشنی پیدا ہو رہی تھی اور ظلمت بھی تھی اور شمعیں اس ظلمت کو دور کرنے کے لئے کوشش بھی کر رہی تھیں۔شمعیں ٹمٹمار ہی تھیں، یلغار ظلمت کی بڑی تھی کہ مہدی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث کیا۔ان بشارتوں کے ماتحت جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کے متعلق امت محمدیہ کو دیں اور ان بشارتوں کے ماتحت جو امت محمدیہ کے سینکڑوں ہزاروں مقربین الہی کو دی گئیں۔پانچ سو سال پہلے ایک کو کہا پانچ سوسال بعد مہدی آئے گا اور آٹھ دس سال پہلے ایک شخص کو کہا آٹھ دس سال بعد مہدی آئے گا۔یہ میں مثال دے رہا ہوں۔سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں ہیں یہ بشارتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے چند سال قبل ایک بزرگ تھے حج کے لئے گئے ہوئے تھے خانہ کعبہ میں تھے وہاں ان کو کشف میں یہ نظارہ دکھایا گیا کہ ایک مریض ہے اور درجنوں اطباء اس کی چار پائی کے گرد ہیں اور اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا علاج کریں لیکن اس کو کوئی افاقہ نہیں ہورہا اور کشف میں دکھایا گیا کہ ایک شخص دس بارہ قدم پر بیٹھا ہے اور ان کو بتایا گیا کہ یہ ایسا طبیب ہے کہ اگر اس مریض کا علاج کرے تو یہ اچھا ہو جائے گا۔لیکن انہوں نے دیکھا کہ وہ طبیب جو ہے وہ مریض کی طرف توجہ نہیں کر رہا۔بڑے پریشان ہوئے کہ یہ کیا میں نے خواب دیکھ لی یہاں جب آئے تو ان کے جو بزرگ تھے ان کو کہا کہ میں نے خانہ کعبہ میں یہ خواب