خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 554
خطابات ناصر جلد دوم ۵۵۴ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء کی رفعتوں تک پہنچ سکتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کے احکام پر پابند ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والا ہو۔اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو عبث اور بے ہودہ طور پر پیدا نہیں کیا۔کھلونا نہیں ہے اور عبث نہیں ہے۔اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ اس کی مخلوقات میں سے ہر چیز عجائبات قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی ہے، باطل نہیں۔ہر چیز عجائبات قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی ہے۔یہ جو ظاہری سائنس ہے نا، اس وقت بڑی ترقی کی سائنس نے ، وہ اس نقطے کے او پر کھڑی ہوئی ہے وہ ساری عمارت کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا وہ عجائبات قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی ہے اور ہر روز ہم کوشش کر کے نئی سے نئی چیزیں اس میں سے نکالتے رہتے ہیں۔اللہ اس سے پاک ہے کہ اس کے وجود کو معرفت نہ ہونے کے نتیجے میں اور عظمت اور اس کی جو کبریائی اور علو شان ہے اس کے نہ سمجھنے کے باعث نالائق صفتیں اس کی طرف منسوب کر دیں اور اگر ایسا کوئی شخص کرے تو یہ دوزخ اپنے لئے پیدا کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔بَاطِلًا کی تفسیر ایک اور یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی ہر تخلیق اور ہر صفت اپنے اندر کمالیت رکھتی ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو باطل نہیں پیدا کیا اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ چونکہ پیدائش کائنات خدا تعالی کی ساری صفات کے ظہور کا نتیجہ ہے اور اُن میں کمال پایا جاتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی ہر صفت جو اس میں کمالیت پائی جاتی ہے اور ہر شے کے خواص صانع کی طرف ہمیں لے جاتے ہیں اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ایک اور معنی یہاں یہ ہیں باطل کے کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اس بات سے کہ اُس نے کائنات کو ابلغ اور محکم نظام کے علاوہ کسی کمزور نظام کی بنیاد پر قائم کیا ہو۔نظام کائنات ابلغ اور محکم ہے۔ہرگز باطل اور بے سود نہیں۔نظام کائنات ابلغ اور محکم ہونے کے نتیجہ میں صانع حقیقی کا چہرہ ہمیں دکھلا رہا ہے۔باطل کی ایک اور تفسیر یہ ہے کہ ایک ایک چیز اس کائنات کی خدا کی طرف رہنمائی کر رہی ہے۔باطل نہیں زمین و آسمان کی شہادتیں۔( یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی زبر دست عقلی دلیل یہاں دی ہے ) زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں بلکہ اس خدائے واحد اور یگانہ سے ہمیں متعارف کرواتی ہیں جو اس جہان کا پیدا کرنے والا ہے۔جو زندہ