خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 540
خطابات ناصر جلد دوم ۵۴۰ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء کوئی بد بو نہیں ہے ان میں۔صاف ستھرے نہائے ہوئے ، سر سے لے کر پاؤں تک صاف۔وہ ساری گندگی جو تھی۔طَهَرُ ثِيَا بَكَ (المدثر : ۵) کپڑے دُھل گئے، جسم دھل گئے، سینہ ڈھل گیا، دل دھل گیا۔جو پانچ سات سال کا احمدی ہے اس نے انگریزی میں جو بڑی تفسیر ہے۔پانچ جلدوں میں ، وہ پڑھی ہوئی ہے۔آپ نے تفسیر کبیر اکثر نے نہیں پڑھی ہوئی اور وہ تنگ کرتے ہیں مبلغ کو اور کرنا چاہئے۔کوئی بات نہیں سمجھ آتی ، رات کے گیارہ بجے فون کرے گا کہ میں اس وقت پڑھ رہا تھا یہ پانچ جلدوں والی تفسیر ، یہ پوائنٹ مجھے سمجھ نہیں آیا مجھے سمجھاؤ۔پیار ہے ان کو۔ان کے دل میں خدا کا پیار محمد کی محبت، اسلام سے تعلق اور لگاؤ اتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس دنیا میں ہم جنت میں آگئے۔اور واقعہ میں جو سچا مومن ہے جس کو قرآن کریم نے مُؤمِنُونَ حَقًّا کے گروہ میں شامل کیا ہے۔یہ دنیا جنت ہے دشمن سمجھتا ہے ہم کانٹے چھورہے ہیں۔ایسی لذت ہے ان کانٹوں میں کہ بیان نہیں کی جا سکتی۔آئندہ جو تاریخ دان ہے وہ ان لذتوں کو بیان کریں گے۔جو پچھلوں کو لڈ تیں آئیں ان کو ہم بیان کرتے ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بعض باتیں آپ کو بتا ئیں۔تو ہمیں تو لذتیں محسوس ہوتی ہیں۔کیا تم تیر مارتے ہو۔ہمیں لذت پہنچا رہے ہو۔شکریہ جزاکم اللہ بڑی مہربانی آپ کی۔ہم دعائیں دیں گے آپ کو اللہ تعالیٰ آپ کو بھی یہ لذت نصیب کرے آمین۔یہ بات ہو رہی تھی ملاپ کی۔میں نے بہت سارے طریقے بتائے تھے ملاپ کے قلمی دوستی بس (Talax) کے ذریعے جن ملکوں میں قانون اجازت دیتا ہو وہاں (Amateur) ریڈیو ہے اس کے ذریعے اب امریکہ میں ہمارے بارہ تیرہ سال کے بچوں نے لائسنس لے لئے ہیں Amateur جو ابتدائی تعلیم ہوتی ہے وہ کہتے ہیں Mass Code ضرور جاننا ہے کیونکہ کئی ہزار آدمیوں کی جانیں یہ Amateur ریڈیو والے بچاتے ہیں جو اصل جن کے ہیں سٹیشن وہ مس (Miss) کر جاتے ہیں خبر کو اور یہ پکڑتا ہے اور فوراً اطلاع دیتا ہے۔اتنی جلدی Response یہ اس واسطے میں کہہ رہا ہوں کہ ہمارے Response بھی جلدی ہونی چاہئے گو ہم سے جو مدد مانگے گا اس کی مدد اور قسم کی ہوگی۔اب یہ سارے جو گند میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایک صحافیہ نے لڑکی آنسوؤں کی بہہ رہی تھی اور میرے ایک ساتھی کو کہا پر یس کا نفرنس کے بعد کہ یہ بتاؤ اتنی دیر بعد کیوں ہمارے پاس آئے ہوا یسی اچھی تعلیم لے کے؟ جب ہم اور بھی گند میں جنس