خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 41
خطابات ناصر جلد دوم ام دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء وقف جدید : یہ تحریک تربیتی کام کرتی ہے اور اس کے علاوہ اصلاح وارشاد کا کام بھی کرتی ہے۔اس کے تحت تھوڑی سی ٹریننگ کے بعد ہم مخلص دلوں کو باہر بھیج دیتے ہیں اور خدا تعالیٰ ان کے ذریعہ بڑے اچھے نتائج نکال رہا ہے۔اس تحریک میں کام کرنے والے بعض اچھے اور بعض درمیانے درجے کے واقفین ہوتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر کام تسلی بخش ہے۔اس سلسلہ میں یہ کہوں گا کہ ایک تو نو جوانوں کو چاہئے کہ جن کو اللہ تعالیٰ ہمت دے کم از کم مڈل پاس کر کے آئیں۔چند ماہ یا ایک سال کا کورس ہے۔اس کے بعد اپنے اسی ملک میں خدمت دین کا کام کریں۔معلمین وقف جدید جب سندھ میں ہندوؤں کے علاقے میں گئے اور انہوں نے ہندوؤں کو تبلیغ کی تو ہزاروں ہندو مسلمان ہو گئے۔اب وہ بے چارے پریشان ہورہے ہوں گے کہ ہم کیا ہو گئے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کے تحت مختلف دیہات میں اس سال نو مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن: یہ ایک محدود ادارہ ہے جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پیاری یاد میں ایک فنڈ کی شکل میں قائم کیا گیا تھا۔اس کی وصولیوں کا وقت گذر چکا ہے۔جماعت نے اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیا۔اب اس فنڈ کے ذریعہ مختلف کام ہو رہے ہیں۔یہ فنڈ بھی جماعت ہی کا ہے۔شکل ذرا بدلی ہوئی ہے۔اس ادارہ نے بعض عمارتیں بنا کر جماعت کو تحفہ دی ہیں مثلاً ہماری خلافت لائبریری ہے اس کی عمارت اس فنڈ سے تعمیر ہوئی ہے۔اس کا فرنیچر بھی فاؤنڈیشن نے تیار کروا کر دیا ہے۔اس ضمن میں احباب جماعت سے میں یہ کہوں گا کہ جس دوست کے پاس کوئی فالتو کتاب ہو وہ اس کو لائبریری میں بھجوا دیا کریں بجائے پھاڑنے یا پھینک دینے کے بہتر ہوگا کہ اس لائبریری میں بھجوا دیں تا کہ وہ آئندہ کام آتی رہیں۔پس جس کسی دوست کے پاس کسی قسم کی بھی کوئی کتاب ہو تو وہ ہماری خلافت لائبریری میں بھجوا دیا کریں۔اگر وہ اس کے کام کی نہ ہوگی تو دوسرے کے کام ضرور آجائے گی۔دنیا کی ہر کتاب کسی نہ کسی رنگ میں ضرور کام آنے والی چیز ہے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ ایسی کتابیں جن میں فضول قسم کی کہانیاں ہوتی ہیں، وہ بھی بعض دفعہ کام دے جاتی ہیں۔میں ایسی کتابوں کو عام طور پر بکواس کہا کرتا ہوں بعض دفعہ کام کر کے آدمی تھک جاتا ہے مثلاً کئی دن ایسے بھی آتے ہیں کہ