خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 38 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 38

خطابات ناصر جلد دوم ۳۸ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء شامل ہو گئے۔نماز کے بعد مجھے دوستوں نے بتایا کہ جب ہم رکوع میں جانے لگے تو ان کو چونکہ رکوع کرنے کا پتہ نہیں تھا اس لئے وہ ادھر اُدھر دیکھنے کے بعد رکوع میں چلے گئے جب قیام کیا تو پھر ادھر اُدھر دیکھا اور دوسرے لوگوں کی طرح رکوع سے قیام کر لیا اس طرح سجدہ میں چلے گئے۔گویا اس موقع پر موجود تمام عیسائیوں نے بھی ہمارے ساتھ پورے ارکان نماز ادا کئے۔صرف اس لئے کہ میں نے خدا کے اس اعلان کو دہرایا تھا وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ أَحَدًا (الجن : ١٩) تو یہ ہے خدا کے کلام کی برکت اور یہ ہے اسلام کی مسجد کی شان۔یہ مسجد بہت خوبصورت ہے۔اس کو دیکھنے کے لئے اب تک جب بھی کوئی عیسائی یا غیر مسلم آتا ہے تو اگر نماز کا وقت ہوتا ہے وہ بھی نماز میں شامل ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں اسلام جیسا عظیم مذہب دیا ہے اور قرآن جیسی حسین شریعت عطا کی ہے لیکن افسوس ہے لوگ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔لوگوں کی یہ بھول بھی بہت بڑی بھول ہے۔پس میں بتایہ رہا تھا کہ اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام پندرہ نئی مساجد تعمیر ہو چکی ہیں اور میرے علم کے مطابق درجنوں مسجد میں اس وقت زیر تعمیر ہیں۔تراجم قرآن مجید : پھر جہاں تک قرآن مجید کے تراجم کا سوال ہے، ہم نے انشاء اللہ دُنیا کی ہر زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنا ہے لیکن اس وقت تک صرف سات زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم ہو چکے ہیں۔اس سال دونئی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے ہوئے ہیں ، جن میں ایک لو گنڈی زبان بھی ہے۔سکولوں اور کالجوں کا اجراء: عام دنیوی علوم بھی انسان کو خدا تعالیٰ کی قدرت کے نظاروں سے متعارف کراتے ہیں۔چنانچہ تحریک جدید کے ماتحت علم کی روشنی سے انسانی دلوں کو منور کرنے کے لئے چھہتر سکول اس وقت جماعت مختلف ممالک میں ( پاکستان اور ہندوستان سے باہر ) چلا رہی ہے۔یہ سکول زیادہ تر مغربی اور مشرقی افریقہ میں قائم ہیں۔ان میں سولہ چھوٹے کالج ہیں جو ہمارے ملک میں انٹر میڈیٹ کالج کہلاتے ہیں۔جہاں ایف اے اور ایف ایس سی تک تعلیم دی جاتی ہے۔بیرون ملک میں انہیں ہم ہائر سیکنڈری سکول کہتے ہیں۔ویسے افریقہ میں