خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 448 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 448

خطابات ناصر جلد دوم ۴۴۸ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء تعریف کرے مگا لے کر تمہارے پیچھے نہ پڑے ایسے بھی سچ ہیں جو غصہ دلا دیتے ہیں اگلے آدمی کو کیوں دلاتے ہو غصہ، نبی کریم نے منع فرمایا ہے۔یہ زبان کی پاکیزگی چل رہی ہے۔دھونے کے علاوہ کسی کی چغلی نہیں کرنی کسی کی غیبت نہیں کرنی زبان سے کرتے ہیں ناں آپ کسی پر تہمت نہیں لگانی ، کسی کو گالی نہیں دینی، کسی کو زبان سے ایذا نہیں پہنچانی ، دکھ نہیں دینا وغیرہ وغیرہ۔اتنی تفصیل میں گئی ہے شریعت اسلامیہ اور کوئی فلسفے تو نہیں ہیں جن کو سمجھانے کے لئے کسی بہت بڑے فلاسفر کی ضرورت ہو اور آپ کو سمجھنے کے لئے مہینوں کی ضرورت ہو۔اگر آپ توجہ سے سنیں اور یاد رکھیں تو میرا ایک دفعہ کہنا ٹھیک ہے منہ میں لقمہ پڑ گیا دا ئیں ہاتھ سے لیا مِمَّا يَلِیگ لیا پھر کیا کرنا ہے اس کو چبا کے کھاؤ اور کتنے لقمے کھانے ہیں کہ بھوک لگے تو شروع کرو اور ابھی بھوک ہو تو ختم کر دو انہوں نے بڑا معرکہ مارا ڈائیٹنگ (dieting) کا ایک جنون پیدا کر دیا جس سے بڑی بیماریاں پیدا ہو گئیں میں ذاتی طور پر ایسے آدمیوں کو جانتا ہوں جو بیمار ہو گئے ڈائٹنگ (dieting) کے نتیجہ میں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈائیٹنگ کا اتنا اچھا بنایا تھا یہ فارمولا کہ بھوک لگے تو شروع کرو اور ابھی بھوک ہو تو ختم کر دو۔یہ پانچ سات چیزیں میں نے ایک دوست کو دی تھیں کہ نکالو سارے حوالے تو اتنا موٹا مسودہ تیار ہو کے آ گیا بڑا لطف آیا اس میں سے ایک ایک لے کے کبھی کوئی اور لے لے گا ایک میں لے لوں گا کام آتے رہیں گے مسودہ ہو گیا ریفرنس کے لئے ، بتا میں یہ رہا ہوں کہ اتنی عظیم کتاب ہے۔اور عورت کے متعلق آج بڑا اعتراض ہو رہا ہے بعض ہماری اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں کہ اسلام میں عورت کے حقوق نہیں بتائے ، قائم کئے ، حفاظت کی ، یہ بات نہیں چار سو دس آیت سے زیادہ تو ایسی ہیں جن میں عورت کا عورت کر کے ذکر کیا گیا ہے، کتنا بڑا مضمون ہوگا کہ ایک ہی آیت چار مختلف جگہ سے میں نے لی ہے وہ اس کے اندر ہی مضمون نہیں ختم ہو رہا چار سو دس جگہ لیکن ان میں سے بعض جگہیں ایسی ہیں کہ ایک ہی آیت کہہ رہی ہے کہ جہاں بھی کم کر کے قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے یا ایھا الذین کہہ کے بات کی گئی ہے اس میں مرد اور عورت ہر دو شامل ہیں تو ساری قرآن کریم کی جو تعلیم ہے اس میں عورت اسی طرح شامل ہے گیلی مٹی سے بنایا مردکو بھی عورت کو