خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 425 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 425

خطابات ناصر جلد دوم ۴۲۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء چاہو۔کسی کا غصہ تمہارے دلوں میں جگہ نہ پائے۔کسی کے خلاف ایک لفظ بھی تمہاری زبانوں سے نہ نکلے۔دعائیں کرو اپنے لئے۔اُن لوگوں کے لئے بھی جو غلطی سے خود کو تمہارا دشمن سمجھتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے اُس کی خیر چاہو۔اُس کی رحمتوں کی تجلیات اپنی زندگی میں اُس سے مانگو۔وہ تمہیں اتنادے گا اتنا دے گا کہ تمہاری نسلوں سے بھی وہ چیزیں نہیں سنبھالی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ہمیں صحیح معنی میں اور حقیقی رنگ میں مسلم بنائے۔خادمِ اسلام بنائے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام بنائے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا نور ہمارے سینوں میں ہمیشہ چمکتا رہے۔دُنیا کی ظلمات کو دور کرنے کی ہمیں طاقت عطا کرے اور اس میں ہمیں کامیابی عطا کرے۔آمین۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکات (از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢