خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 416 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 416

خطابات ناصر جلد دوم ۴۱۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء کرتا رہے گا جب تک دُنیا کا ایک آدمی ایسا ہے جس نے خدا کی معرفت حاصل نہیں کی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہنچا نا نہیں لیکن جب ایک کام سے فارغ ہوں گے تو اگلے کام کی طرف توجہ کریں گے نا۔محدود دماغ ہیں ہمارے۔اللہ تعالیٰ کی قدرتیں غیر محدود ہیں اپنی قدرتوں سے جو وہ کر دے کر دے کرے گا بھی انشاء اللہ۔ہم یہ کیا اُس نے بھروسہ کرنا ہے آپ ہی کرنا ہے سب کچھ۔ہاں سرینگر جو ہے وہ بڑی مشہور جگہ ہے کشمیر میں ہے۔آپ میں سے اکثر جانتے ہیں اکثر آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ سرینگر میں ایک محلہ ہے اس کا نام ہے خانیار۔خانیار محلہ ہے وہاں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے دُنیا میں یہ اعلان کیا کہ خانیار محلہ میں جو ایک قبر ہے یوز آسف نبی کی۔وہ حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر ہے۔وہاں جماعت ہے پرانی لیکن ٹھیک ٹھکانا نہیں تھا۔اب یہ تحریک ایک زوروں پر چلی نا کہ مسیح فوت ہو گئے خدا کے رسول تھے علیہ السلام۔اللہ تعالیٰ اُن کو غریق رحمت کرے۔دوسرے انبیاء کے ساتھ اُن کو ہر روز نئی سے نئی رفعتوں تک پہنچائے۔ہماری دعائیں ہیں اُن کے ساتھ بڑا احترام اور پیار ہے اُن کا۔انہوں نے بڑی خدمت اسلام کی بھی کی ہے اپنے وقت میں بنی اسرائیل کے اندر، علیحدہ مضمون ہے وہ۔لیکن بہر حال ایک انسان تھے اور وہ فوت ہو گئے اور وہ دفنائے گئے کسی جگہ جس طرح ہر انسان کو دفنا دیتا ہے ایک دوسرا انسان ، مسلمان تو اب جب یہ تحریک ہوئی ساری دنیا میں شور مچا تو غیر مسلم سیاح بھی وہاں جانے لگ گئے اور ہمارے احمدی بھی بہت سارے جو آتے ہیں یہاں جلسہ پر بھی اُن کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہاں جائیں دیکھیں تو وہاں مشن ہاؤس بن گیا ہے صد سالہ جو بلی کی کافی رقم لگ کے۔ایک اچھی بڑی تعمیر ہو گئی ہے وہاں مسجد بھی بڑی ہو گئی۔مشن ہاؤس بھی بڑا ہو گیا۔تحریک جدید غانا: غانا میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ کی دس ہزار کا پیاں خود غانا کے ملک میں شائع ہو کی کا نانا کے گئیں اور وہ ملک بہت خوش ہے وہاں ایک گرلز ٹریننگ سنٹر کا اجراء ہوا ہے۔