خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 395 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 395

خطابات ناصر جلد دوم ۳۹۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء اسے لینا چاہئے۔اُس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔رسالوں میں تحریک جدید کا رسالہ تحریک جدید، انصار اللہ کا رسالہ انصار الله خدام الاحمدیہ کا رسالہ ”خالد انہوں نے ہی بچوں کے لئے تفخیذ الا ذہان، لجنہ اماء اللہ کا ” مصباح “ اور بھی ہوں گے جو میں کہتا ہوں اُن کو خریدو۔اور خدام الاحمدیہ نے اب ایک بڑا چھا کام کرنا شروع کیا ہے ضرورت کا ہزارواں حصہ پورا کر رہے ہیں لیکن نہ ہونے سے بہر حال بہتر ہے۔چھوٹے چھوٹے رسالے چھاپتے ہیں۔یہ ہے میرے ہاتھ میں (۱) سوانح حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل یہ کسی ترتیب میں نہیں رکھی ہوئیں یہ ہے (۲) پیارے اسلام کی پیاری باتیں یہ بچوں کے لیے ہیں ایک بچہ ہے جو اس کتاب کو پڑھ سکتا ہے یہ اُس کے لئے ہے لیکن ہر بچہ اس کو سُن سکتا ہے اُس کے کان تو نہیں بند ہو جاتے، اگر آپ یہ کتاب سُنانا چاہیں۔اُس کو سنائیں یہ باتیں ، بچپن سے سُنا ئیں۔آپ نے اذان سُنا دی اُس کو پیدائش کے وقت تکبیر اقامت کی جو ہے وہ سُنا دی اور اُس کا اثر ہے اور تحقیق کی ہے دُنیا نے کہ اُس وقت بھی اس کا یہ نہ سمجھیں کہ کان نے سُنا اور اُس کا اثر ہی کوئی نہیں اس کا۔دماغ اُس کے اثر کو قبول کرتا اور محفوظ رکھتا ہے یہ ایک ساتھ ہے (۳) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیاں (انہوں نے تو بعض نہیں لکھا لیکن بعض لکھنا چاہئے ) یہ ہے (۴) ہمارے مہدی کی پیاری باتیں یہ ہے (۵) سوانح مصلح موعودؓ یہ ہے (۴) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں۔یہ ہے (۷) سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔یہ کتابیں اس وقت جو مجھے دی گئی ہیں اُن کی طرف سے یہ ایک، دو، تین، چار، پانچ ، چھ سات ہیں مجھے سات نہیں چاہئیں مجھے سات ہزار اس قسم کی کتاب چاہئے اور صرف اردو میں نہیں چاہئے یعنی اس وقت جو کیفیت دُنیا کے دماغ کی ہے نا۔اسلام کی باتیں سننے کے لئے تیار ہے، اثر قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔مجھے سوئٹزر لینڈ میں سوئس احمدیوں نے ، سوئٹزرلینڈ میں ان لوگوں نے جو احمدی نہیں بعض دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں انہوں نے الحاح کے ساتھ اور اصرار کے ساتھ مجھے کہا کہ ہمارے بچوں کے لئے کتابیں آپ شائع کریں۔انہیں کچھ پتہ نہیں اسلامی تعلیم ، اسلامی تاریخ کا۔اتنے واقعات اتنے واقعات حسین، پیارے ،سبق آموز، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان