خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 348 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 348

خطابات ناصر جلد دوم ۳۴۸ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء اور یہ ۱۵ را کتوبر ۱۹۷۸ء کی اشاعت میں شائع ہوا ہے اور یہ جو قاضی ہیں یہ اس فتوے کے دن تک جماعت احمدیہ سے ہر موقع پر اس مسئلے میں الجھتے رہے کہ حضرت مسیح فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ آسمان پر ہیں لیکن اب اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ خود ان کی قلم سے یہ فتویٰ لکھا یا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔لوا بھی تو میرے کئی مضمون رہ گئے ہیں مختصراً ان میں سے گذرتا ہوں۔آخری وقف جدید۔اللہ کا فضل ہے بڑا اچھا کام کر رہی ہے ایک کام جو بڑا پیار اوہ کر رہے ہیں وہ ہندوؤں میں اور بت پرستوں میں تبلیغ کا ہے اور آہستہ آہستہ یہ بہت پرست اور خدائے واحد و یگانہ کو نہ ماننے والے جو قبیلے ہیں یہ خدائے واحد و یگانہ کی طرف توجہ کر رہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں اسلام لا چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صداقت اسلام کے متعلق تحقیق میں مشغول ہیں۔دوست دعا کریں ان کو بھی اسلام کا نور حاصل ہو۔وقف جدید کی ایک فری ڈسپنسری ہے وہ بھی بڑا اچھا کام کر رہی ہے۔وقف عارضی میں اور وفود دیں۔دسمبر ۱۹۷۸ ء تک چھ سو چالیس و فود یعنی بارہ سواسی افراد جو اس میں اس کام کے لئے پندرہ دن یا زائد عرصہ کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔ایک ہماری ہے تعلیم القرآن کی جو سکیم ہے اس کے ذریعہ سے سترہ سو ستائیس بچوں کو یا بڑوں کو جن کو ضرورت تھی قرآن مجید سادہ یا با ترجمہ کروا دیا گیا۔یا جہاں حفظ کرنا چاہتے تھے اس میں ان کی مدد کی گئی۔ربوہ میں فضل عمر درس القرآن کلاس ہوتی ہے گذشتہ سال میری غیر حاضری میں گرمیوں میں چھٹیوں میں ہوئی ہے ، گیارہ سو گیارہ طلبہ اور طالبات اس میں شامل ہوئے اور ان میں اڑتالیس طلباء اور ایک سوستائیس طالبات تھیں ماشاء اللہ ہماری بچیاں جو ہیں وہ علم کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں خدا کرے کہ وہ اپنے علم کی اپنے اخلاق سے حفاظت بھی کرنے والی ہوں۔ایک ہزارستاسی دوستوں نے اپنے نام جو میں نے تحریک کی تھی ہر شخص ایک پارہ حفظ کر لے اس تحریک کے مطابق نام دیئے ہیں اور مجھے علم ہے بہت سوں نے سارا پارہ یا بہت سا حصہ اس کا وہ کر لیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام قرآن مجید کے محاسن سے بھرا ہوا ہے پچھلے سال یہ تحریک میں نے کی تھی کہ دس قطعات خوبصورت سیٹ کی شکل میں محاسن قرآن مجید پر شائع کی جائیں اور دو ہزار پچھلے سال اور ایک ہزار یہ سیٹ ہے پورا۔یہ اپنے ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد