خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 195 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 195

خطابات ناصر جلد دوم ۱۹۵ دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء انٹرمیڈیٹ کالج کے سٹائل کے انتیس سکول۔اور میں نے بتایا ہے کہ یہ سکول اور دوسرے سب ملا کر آٹھ کم سو سکول ہیں جو تحریک جدید اور نصرت جہاں کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔اسی طرح تحریک جدید کے ماتحت نصرت جہاں سے پہلے صرف تین ہسپتال کام کر رہے تھے دونائیجیریا میں اور ایک گیمبیا میں اور اس وقت نصرت جہاں کے ماتحت سولہ نئے ہسپتال کام کر رہے ہیں۔۱۹۷۰ ء سے لے کر اب تک خدا تعالیٰ نے نصرت جہاں کو ان کے قائم کرنے کی توفیق دی۔یہ ایک نئی سکیم ہے جس کی طرف خدا تعالیٰ نے اپنے منشا کے مطابق مجھے افریقہ کے دورے میں توجہ دلائی تھی اور حکم ملا تھا کہ یہ کرو۔اس میں خدا نے اتنی برکت ڈالی ہے کہ اس تھوڑے سے عرصے میں سولہ ہسپتال ہم نے وہاں قائم کر دیئے ہیں اور انہیں ڈاکٹر وہاں کام کر رہے ہیں اور وہ بے حد مقبول ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا شفاء دینا اللہ کا کام ہے شفا دینا انسان کا کام نہیں۔دوسری ہر چیز بازار سے مل سکتی ہے مگر منڈیوں سے شفا نہیں ملتی۔شکر ہے الحمد للہ کہ نہیں ملتی ورنہ خدا کی طرف کوئی توجہ ہی نہ کرتا۔اب تو کرنی پڑتی ہے۔پس شفا خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے اور وہ ہمارے ڈاکٹروں کے ذریعہ شفا دیتا ہے۔چنانچہ ایسے آپریشن جن کے متعلق ملک کے سارے یورپین ڈاکٹروں کا متفقہ فیصلہ تھا کہ یہ آپریشن ہو ہی نہیں سکتا اگر کیا تو مریض مرجائے گا ہمارے ڈاکٹر نے کہا کہ چھوڑ و مجھے کرنے دو حکومت نے اس کو اجازت دے دی اس نے اپریشن کیا اور وہ اچھا ہو گیا۔اب یہ چیز زمین سے تو نہیں خریدی جاسکتی یہ تو آسمان سے نازل ہوتی ہے۔بہر حال خدا کا فضل ہے کہ اس وقت انہیں ہسپتال ویسٹ افریقن ممالک میں کام کر رہے ہیں۔اب میں نے مبلغین کو کہا ہے کہ مشرقی افریقہ میں بھی ان کاموں کی طرف توجہ کریں۔وقف جدید خدا کے فضل سے اچھا کام کر رہی ہے ان کی کتابیں بھی اور معلم بھی بہت اچھے ہیں۔میں نے سوچا اور میرا خیال ہے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وقف جدید کو اس لئے جاری کیا تھا کہ نئے بچے پیدا ہو رہے ہیں اور جوان ہو رہے ہیں ان کی تربیت ہونی چاہئے نئے احمدی ہورہے ہیں ان کی تربیت ہونی چاہئے چنانچہ وقف جدید اس لئے شروع کی کہ بحیثیت مجموعی جماعت کا دینی معیار گرنے نہ پائے۔پس جوکم از کم معیار ہے اس پر قائم رکھنا وقف جدید کا کام ہے محکمہ والے معلمین کو سمجھا دیں کہ اس کو اپنے سامنے رکھو۔جو معیار پہلوں نے قائم کیا ہے