خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 194 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 194

خطابات ناصر جلد دوم ۱۹۴ دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء انگریزی کا ، ڈینش کا، ڈچ کا ، سواحیلی کا ، اسپرانٹو کا ، یوگنڈا کا اور یوروبا کا ترجمہ۔اور انڈونیشین میں دس سپاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے اور وہ اتنا اچھا ہے کہ انڈونیشین وفد مجھے ملا تو اس نے بتایا کہ ایک شخص وہ پڑھنے کے لئے لے گیا اور اب واپس نہیں کر رہا ، کہتا تھا کہ یہ میرے پاس بیچ دو۔انہوں نے کہا کہ تم نے لینا ہی ہے اتنا تمہیں پسند آیا ہے تو پھر قیمت کیا لینی ہے۔رکھو تم۔اور سب کا یہی حال ہے۔اٹیلین، فرانسیسی ترجمہ میں پتہ نہیں کیوں روک ہو گئی ہے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی روک کو دور کرے۔کیونکہ ہمیں بڑی ضرورت ہے۔افریقہ کے فرانسیسی بولنے والے ممالک میں احمدیت میں بڑی دلچسپی پیدا ہو رہی ہے اور وہاں جماعتیں قائم ہورہی ہیں باوجود اس کے کہ ہم ان کو قرآن کریم کا ترجمہ ابھی تک نہیں دے سکے۔ابھی چند ہفتے کی بات ہے کہ ہمارے ایک نائیجیریا کے مبلغ نائیجر میں گئے ، وہاں جماعت قائم ہوئی اور انہوں نے ایک جگہ مسجد بنا کر دی۔بالغ افراد کی ایک جماعت بن گئی ہے اور بہت سے اور آدمی بیعت کے لئے تیار ہیں لیکن اگر ہم ان کو فرانسیسی زبان میں ترجمہ دے دیں اور ان کو پتہ لگے کہ قرآن کریم کی کس شان کی تفسیر اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب روحانی فرزند مہدی معہود کو سکھائی ہے تو لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کھنچے آئیں گے۔نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم ۱۹۷۰ء میں شروع ہو ئی تھی۔اس سے پہلے تحریک جدید ہائرسیکنڈری سکول تیرہ، مدل دس، پرائمری اکاون، عربی سکول ایک اور ایک مشنری ٹرینینگ کاری چلا رہی تھی۔ممکن ہے ان میں سے کچھ بعد میں بھی بنے ہوں۔نصرت جہاں کے ماتحت پچھلے چند سال میں ،۱۹۷۰ء کے بعد ، سولہ ہائر سیکنڈری سکول اور بن گئے۔اس کا نتیجہ یہ ہے ویسٹ افریقن ممالک میں اس وقت ہمارے انتیس چھوٹے کالج کام کر رہے ہیں یہ انٹر میڈیٹ کالج کے معیار کے ہیں۔انتیس کالج بڑی تعداد ہے اور میں نے بتایا ہے کہ یہ وہ ہائر سیکنڈری سکول ہیں جو بڑے مقبول ہیں اور جن پر ان کے قوانین بھی نہیں چلتے بلکہ استثناء کر دیا گیا ہے اور یہ وہ سکول ہیں کہ ان میں سے بعض میں ہر سال جتنے لڑکے آخری امتحان دے کر سرٹیفیکیٹ لے کر جاتے ہیں وہ سارے کے سارے لڑکے بیعت فارم پر کر کے جاتے ہیں ، عیسائی بچے اور دوسرے بھی اور اس طرح ، خدا تعالیٰ نے ان کے لئے ہدایت کا سامان پیدا کیا ہے۔انتیس سکولوں کو چلانا کوئی معمولی کام نہیں