خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 118 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 118

خطابات ناصر جلد دوم ۱۱۸ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء اڈے قائم کر رہا ہے۔سکنڈے نیوین کنٹریز کے تین ملک ہیں ان میں سے ڈنمارک میں پہلے مسجد بن چکی ہے سویڈن میں میں اب بنیاد رکھ کر آیا ہوں۔انشاء اللہ اگلے سال مسجد بن جائے گی اور ناروے رہ گیا تھا ان کو تاکید کی ہے کہ وہ وہاں پر زمین ڈھونڈ میں۔میرا خیال ہے اور میری یہ دعا ہے اور آپ کی دعائیں بھی ساتھ ہونی چاہئیں کہ خدا ہمیں توفیق دے تو ۷۸۔۱۹۷۷ء میں ناروے میں بھی مسجد بن جائے۔پھر ہم اس علاقے سے یعنی سکنڈے نیوین کنٹریز سے اس لحاظ سے فارغ ہو جا ئیں گے کہ ابتدائی کام جو ایک ایک مسجد کا ہے وہ مکمل ہو گیا ہے کیونکہ ایک مسجد تو ابتدائی کام ہے ورنہ تو ہر محلے میں انشاء اللہ مساجد بنیں گی۔تراجم قرآن: اس وقت فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ انگلستان میں طبع ہو رہا ہے۔فرانسیسی بولنے والے علاقوں میں سے ماریشس میں اچھے پڑھے لکھے دوستوں کی جماعت ہے۔ان میں سے ایک دوست پروف دیکھنے کے لئے لندن میں پہنچے ہوئے تھے اور جب میں واپس آیا ہوں تو وہ وہیں تھے وہ کہتے تھے کہ میں سارے پروف دیکھ کر اپنی تسلی کر کے واپس ماریشس جاؤں گا۔خدا کرے کہ چند مہینے تک وہ ترجمہ تیار ہو جائے کیونکہ دنیا کی بہت بڑی آبادیاں فرانسیسی بولنے والی ہیں۔ایک مسلمان ملک کے سفیر نے مجھے کہا کہ ہمیں آپ کے فرانسیسی ترجمے کی بڑی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ہاں تو اس قسم کے ترجمے ہیں جن سے ہمیں تسلی نہیں ہوتی۔آپ ہمیں جلدی ترجمہ دیں تا کہ ہم قرآن کریم کے علوم سے فائدہ اٹھائیں۔یہ کام انشاء اللہ جلد ہو جائے گا۔اسی طرح روسی زبان میں ترجمہ چھپنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا تھا ترجمہ تو ہو چکا ہے لیکن ہم اسے اس وقت تک شائع نہیں کروا سکتے جب تک ہمیں تسلی نہ ہو کہ اس کی زبان قابل اعتماد ہے۔اس میں ہمیں پتہ نہیں کیا کچھ لکھ دیا ہے۔کوئی شرارت کر کے بھی لکھ سکتا ہے یا عدم واقفیت کی وجہ سے بھی لکھا جاسکتا ہے۔بہر حال ایسا مضمون لکھا جا سکتا ہے کہ جو صحیح نہ ہو۔اس سلسلہ میں دعا کرنی چاہئے۔یہ دعا بھی کریں کہ ہمیں اچھے زبان دان ملیں۔انڈونیشیا میں ایک حصے کا ترجمہ ہو چکا ہے اور ایک حصے کا ہونے والا ہے۔