خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 78
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ZA ۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب غرض ہمیں بہت جلد ایسے بڑی عمر کے آدمیوں کی ضرورت ہے جو دین کا کام کر سکیں انہیں مختصر تعلیمی نصاب میں سے گزارا جائے گا اور اس کے بعد غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے بھیج دیا جائے گا۔میں نے بتایا ہے کہ سات ایسے ملک ہیں جہاں نئے مشن کھولنے کی ضرورت ہے اور جہاں پرانے مشن ہیں وہاں بھی ہمیں بیسیوں مبلغین اور مبشرین کی ضرورت ہے کئی ایسے ممالک ہیں جہاں ہمارے ایک ایک یا دو مبلغ ہیں اور ان کے باشندے ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے پاس اور آدمی بھجواؤ کیونکہ علاقے کے علاقے اس وقت اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں اور جتنے مبلغ اس وقت ہمارے پاس ہیں وہ ہماری ضرورت کو پورا نہیں کر رہے۔پھر ہمیں مالی قربانیوں کی ضرورت ہے۔مالی قربانیاں ہمیں بہر حال دینی پڑیں گی۔پاکستانی احمدیوں کو بھی مالی قربانیاں دینی پڑیں گی اور غیر پاکستانی احمدیوں کو بھی مالی قربانیاں دینی پڑیں گی۔میں اس وقت کوئی ٹھوس مطالبہ نہیں کرتا میں صرف آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جو مالی وعدے ایک احمدی کی حیثیت سے آپ کر چکے ہیں۔ان کو پورا کر دیں۔وعدہ آپ کر چکے ہیں اور سال کا بیشتر حصہ بھی گزر چکا ہے پس مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے پہلے اپنے چندوں کو پورا کر دیں اور کوئی بقایا اپنے اوپر نہ رہنے دیں۔اگر آپ سب اس بات میں کامیاب ہو جائیں۔تو اس کے نتیجہ میں جماعت کی کوششیں بڑھیں گی اور آپ پر بھی خدا تعالیٰ کے افضال نازل ہوں گے اور اس کی مزید برکتوں کے آپ وارث بنیں گے۔زیر طبع تراجم قرآن کریم کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فرانسیسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے۔ڈینش زبان میں سات پاروں کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹس شائع ہو چکا ہے۔بقیہ حصہ بھی تیار ہے اور اس کی طباعت کا انتظام کیا جارہا ہے۔ہس ترجمہ مکمل ہو چکا ہے اس پر نظر ثانی ہورہی ہے۔اسی طرح اطالوی، روسی، پرتگیزی، کیکو یوزبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے کو و زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے اور نظر ثانی ہورہی ہے۔لو گنڈ ا زبان میں پچپیس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹس ابھی باقی ہے مینڈی زبان میں ہیں پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔بقیہ ترجمہ تیار ہو رہا ہے۔بہر حال کئی تراجم مکمل ہو چکے ہیں ان پر نظر ثانی ہو رہی ہے۔کئی زبانوں میں ترجمہ کا کام شروع ہو چکا ہے۔یہ کام حضرت مصلح موعودؓ نے شروع فرمایا تھا اور اس کو