خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 503 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 503

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۰۳ ۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب بھی حقیقی عزتیں عطا کروں گا اور جن کو دُنیا نے دھتکار دیا ہے اور حقیر سمجھا اور ذلیل جانا ان کی عزتوں کو بھی قائم کرتا ہوں۔پس اسلام دُکھ پیدا کر کے دُکھ دور نہیں کرتا بلکہ دُکھوں کو دور کر کے ساروں کے دکھ دور کر دیتا ہے کہاں ہے ایسی تعلیم ؟ کس کے پاس ہے تو وہ آئے ہمارے پاس ہم اُسے خدا کے فضل سے قائل کریں گے۔میں علی وجہ البصیرت یہ اعلان کرنے کے لئے تیار ہوں کہ اسلامی تعلیم کے مقابلے میں اگر کسی اور چیز کو اقتصادی میدان میں یا کسی اور میدان میں ( لیکن میں اس وقت اقتصادی میدان کی بات کر رہا ہوں ) کسی اور تعلیم یا ازم یا اصول کو اسلام سے بہتر سمجھتا ہوتو وہ میرے پاس آئے میں اُسے قائل کر دوں گا کہ وہ غلطی پر ہے اور اسلام نے جو حسین تعلیم دی ہے وہی صداقت اور وہی حق ہے اور وہی دکھوں اور دردوں کا صحیح علاج ہے۔میں اسی کے تسلسل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں انہی ہتھیاروں میں سے اور انہی ذرائع میں سے بعض کو لے کر افریقہ کے ٹور (tour) پر گیا تھا یعنی میں نے مغربی افریقہ کا سفر اختیار کیا تھا میں وہاں عام طور پر یہی اصولی باتیں بیان کرتا رہا اور اسی طرح ان کی روحوں کو گر ما تا رہا۔میں نے وہاں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے عجیب نظارے دیکھے اس کی مختصر تفصیل یہ ہے کہ یہ ہجری شمسی ۴۹ ہے ھش ۴۷ سے اُن کا مطالبہ تھا کہ آپ ہمارے پاس بھی آئیں۔۱۳۴۶اهش (۱۹۶۷ء) میں جب میں نے یورپ کا دورہ کیا تھا اس کے بعد ان کے مطالبے آنے شروع ہو گئے تھے چنانچہ ہم نے ۲۸ ھش یعنی ۱۹۶۹ء میں وہاں جانے کا پروگرام بنایا لیکن ہمارے ملک کے حالات خراب ہو گئے اور جیسا کہ میں نے پچھلے جلسے پر بیان کیا تھا کہ فسادات سے سال شروع ہوا تھا اور الہی بشارتوں اور فضلوں پر سال ختم ہو رہا ہے۔غرض اُس وقت فسادات ہو گئے اور مجھے سفر ملتوی کرنا پڑا۔جس کے نتیجہ میں میرے ان بھائیوں کو جو آپ کی طرح وہ بھی مجھے جان سے زیادہ عزیز ہیں، بڑی تکلیف اٹھانی پڑی ایک واقعہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ہمارے ایک بہت پرانے افریقن احمدی ہیں سفر کے ملتوی ہونے پر انہوں نے مجھے خط لکھا کہ ساری عمر دل میں یہ خواہش رہی کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت ہو جائے۔کوشش کرتے رہے ( لکھنے والے کہ ) رقم جمع کر لیں کر ا ہل جائے تو زیارت کریں۔لیکن آپ کی