خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 478
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب اس کی اشاعت کے کام میں مصروف ہوئے (اشاعت کے کام میں تو شروع سے مصروف تھے لیکن تکمیل دین آپ کی زندگی کے آخری حصے میں ہوئی اور پھر آپ کے خلفاء نے اس کام کو جاری کیا جس کے نتیجہ میں اسلام اس وقت کی معروف دنیا میں پہنچ گیا لیکن چونکہ وسائل اور ذرائع نہیں تھے۔دنیا میں بہت سی جگہوں پر انسان بستے تھے اور دوسری جگہوں پر بسنے والے انسانوں کو اسلام کا علم ہی نہ تھا۔انسان یہ جانتا ہی نہیں تھا کہ امریکہ اور آسٹریلیا میں اور نیوزی لینڈ میں اور افریقہ کے ان جنگلات میں ( جہاں لوگ بالکل غیر مہذب زندگی گزارر ہے تھے ) انسان بس رہے ہیں۔غرض تکمیل ہدایت تو ہو گئی لیکن اشاعت تکمیل ہدایت کا جو وعدہ تھا وہ عملاً اُس وقت پورا نہیں ہوا اور نہ ہو سکتا تھا۔کیونکہ اُس وقت ذرائع نہیں تھے لیکن یہ وعدہ تھا کہ قیامت سے پہلے اسلام کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان کو ملت واحدہ میں جمع کر دیا جائے گا۔ہو ہمارے بزرگوں نے آیت کریمہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: ١٠) یعنی محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے مبعوث کیا گیا ہے کہ آپ اسلام کو تمام خیالات اور ادیان پر غالب کریں اور دہریت بھی اور مختلف مذاہب بھی قریباً ختم ہو جائیں یا جن کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ گے۔میں کہوں گا ختم ہو جائیں اور صرف اسلام باقی رہ جائے وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا لحَقُوا بِهِمْ (الجمعة : ۴) میں بھی اللہ تعالیٰ نے اسی طرف اشارہ فرمایا ہے اس کے متعلق ہمارے بزرگوں نے لکھا ہے کہ مسیح کے نزول کے ساتھ اور مہدی موعود کے آنے کے ساتھ پیشگوئی پوری ہوگی۔ہماری اسلامی کتب اس چیز سے بھری پڑی ہیں۔اس کی تفصیل میں میں اس وقت ہیں جانا چاہتا۔غرض پہلوں نے بھی مانا اور ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو وحی نازل کی اس کے ذریعہ بتایا ہے کہ قرآن کریم میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ جو وعدہ کیا تھا کہ اسلام تمام انسانوں کے دلوں کو جیت لے گا اور بنی نوع انسان بحیثیت نوع کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع ہو جائیں گے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا زمانه مهدی موعود اور مسیح موعود کا زمانہ ہے پھر اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے الہاما بتایا چنانچہ آپ نے اس مسئلہ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔