خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 437 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 437

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۳۷ ۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب آسمان سے فرشتوں کو نازل کر کے ان کے دلوں میں یہ ڈالا کہ ہر وہ شخص جو امت محمدیہ میں مذہب یا سیاست کے نام پر فتنہ پیدا کرنا چاہتا ہے ہم اس کی بات کو ر ڈ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا اِس اُمت سے یہ پیار جس کی خوشبو میں سونگھ رہا تھا اور جس کے متعلق باہر سے بھی چھوٹی چھوٹی رپورٹیں آ رہی تھیں مگر اس پیار پر نہ کسی سیاستدان کی نظر پڑی اور نہ کسی مفکر کی۔اپنے اندازے لگا رہے تھے۔اپنے منصوبے بنا رہے تھے۔لیکن وہ جس کی پشت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے اور جو خدا کی حفاظت اور امان میں ہوتا ہے اُس کو تم رکس طرح ہلاک کر سکتے ہو۔تم اپنے گھروں میں بیٹھے منصوبے بنا رہے تھے اور ہمارا پیدا کرنے والا رب تمہارے گھروں میں بچوں کے دلوں کو بدل رہا تھا۔اس نوجوان پاکستان جس پر قوم کو فخر ہے اس قسم کے سارے فتنوں کور ڈ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم سُننے کے لئے تیار نہیں۔میں نے خطبہ جمعہ میں بھی بتایا تھا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری اُمت میں تو وہی اختلاف ہوگا جس کے نتیجہ میں رحمت پیدا ہو گی۔اس قوم کے بچوں نے کہا کہ تم تو ایسے اختلاف ہمارے سامنے رکھتے ہو جس کے نتیجہ میں رحمت نہیں بلکہ امت مسلمہ کیلئے ہلاکت اور مصیبت پیدا ہوتی ہے۔ان بچوں کے دلوں نے کہا ( ان کو شاید خود بھی شعور نہ ہوفرشتوں نے ان کے دل بدل دیئے تھے ) کہ یہ وہ باتیں ہیں جن کے نتیجہ میں امت محمدیہ میں رحمت کی بجائے مصیبت اور ہلاکت پیدا ہوتی ہے اسے ہمارے دل قبول نہیں کرتے۔چنانچہ اُن کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔لیکن جو ہوا وہ اللہ نے کیا۔نہ مجھے کوئی فخر اور نہ آپ کے دل میں کوئی غرور ہونا چاہیئے۔ہم تو خدا تعالیٰ کے نہایت ہی عاجز بندے ہیں ہم اپنے اندر کوئی خوبی نہیں دیکھتے اور نہ اپنے اعمال کو ایسا پاتے ہیں کہ اُن کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کر سکیں ہمیں جو کچھ ملا اور جو کچھ ملے گا وہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملے گا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنے دلوں کو ہر غیر کی محبت سے خالی کر دو۔ہم میں سے بہتوں نے کر دیا ہے اور بہت سارے کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے دل سے دنیا کی اور غیر اللہ کی محبت نکل جائے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اپنے دلوں کو میری محبت اور میرے محبوب اور پیارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے منور کرو ہم میں سے بہتوں نے اپنے دلوں اور اپنے