خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 382 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 382

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۸۲ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار میں طبع کروالیا ہے تا کہ جس کے پاس یہ نہ ہو وہ اس کو خرید لے۔اسے ہم ایک مستقل کتاب کی کہ جسکے پاس یہ نہ خرید حیثیت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ڈچ زبان کا ترجمہ قرآن کریم ختم ہو چکا تھا پانچ ہزار کی تعداد میں ڈچ ترجمہ قرآن کریم شائع کیا گیا ہے۔یہ دوسرا ایڈیشن ہے انڈونیشین میں ترجمہ قرآن کریم اور تفسیری نوٹ دس پارے کے تیار ہو گئے تھے۔ترجمہ کے متعلق تو غالباً میں نے پچھلے جلسہ سالانہ پر یہ اعلان کیا تھا اس کے بعد اور تفسیری نوٹ بھی تیار ہو گئے اور ان کی اطلاع کے مطابق آج قریب وہ طبع ہو کر اشاعت کے لئے باہر آ گئے ہوں گے۔الحمد للہ علی ذلک۔جس طرح اللہ تعالیٰ ہمارے اس جلسہ کو بابرکت کرتا ہے ان کی کوششوں کو بھی بابرکت فرمائے۔ہر جگہ یہاں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اللہ تعالیٰ اپنی برکتیں ان کوششوں کے شامل حال فرمائے۔تحریک جدید کی طرف سے تقریباً انہیں کتب شائع ہو چکی ہیں یا زیر طباعت ہیں اور عنقریب شائع ہو جائیں گی۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سواحیلی میں بھی ترجمہ ہو گیا ہے اور انڈونیشین اور جرمن اور عربی میں بھی اس کا ترجمہ کروایا جارہا ہے۔اسی طرح دعوۃ الامیر کا ترجمہ بھی ہو رہا ہے یہ کل اکیس کتا ہیں جو یا تو شائع ہو چکی ہیں یا شائع ہونے والی ہیں۔اس کے بعد وقف جدید کو لیتا ہوں صدر انجمن احمدیہ کو آخر میں بیان کروں گا۔وقف جدید کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اصلاح وارشاد ہر لحاظ سے بڑا ہی اچھا کام ہو رہا ہے۔تربیت بھی ہے پیغام کا صحیح طور پر پہنچانا بھی ہے۔پس یہ تو ہے کہ کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ برکت دیتا ہے۔لیکن میرے لئے اور آپ کے لئے بہت ہی خوشی کا باعث یہ ہے کہ سال رواں میں نگر پارکر کے علاقہ میں ۲۳۶ ہندو اسلام قبول کر کے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔الحمد اللہ۔یہ گذشتہ سال کی نسبت تعداد کے لحاظ سے ۳۵ فیصد اضافہ ہے یعنی اس سے پہلے سال میں جو ہند و احمدی ہوئے تھے وہاں اس سال ۳۵ فیصد زائد احمدی ہوئے ہیں اور اس علاقے میں کل ۵۷۰ ہند و مسلمان ہو چکے ہیں۔وہاں مختلف نوعیت کے کام ہیں وہ ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق دے ہم ان کو سنبھال سکیں اور ان کی تربیت کر سکیں اور یہ جو میں نے تعداد بتائی ہے یہ بالغوں کی ہے۔بچے