خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 21
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۱ ۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار بننا چاہئے۔خدام الاحمدیہ کوئی دنیوی جماعت نہیں کہ اُسے ونڈوڈرینگ (Window Dressing) اور نمائش کی ضرورت ہو۔ہمیں تو خدا تعالیٰ کی رضا چاہئے پس یہ کام ہر خادم کو زبانی یاد ہونا چاہئے اور اسے ہر وقت یہ سوچتے رہنا چاہئے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی عاجزانہ را ہیں اختیار کرنے کی ضرورت تھی اور یہی وہ عاجزانہ راہیں تھیں جو آپ کے رب کو پسند آئیں۔تو ہماری کیا حیثیت ہے اور ہمیں کتنے عجز اور انکسار سے اپنی زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔خدام الاحمدیہ کے سپر د جو کام ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں انہیں اور باقی ذیلی تنظیموں انصار الله، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کو ان کی بنیادی کمزوری کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔جو آج ان میں نظر آ رہی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان ذیلی تنظیموں کی بعض مجالس بہت ہی اچھا کام کر رہی ہیں۔وہ قابل رشک ہیں اور ہماری دعاؤں کی مستحق ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ مغربی پاکستان میں ہماری جماعتوں کی تعداد آٹھ سو اور ہزار کے درمیان ہے ان جماعتوں کی بھاری اکثریت ایسی ہے جہاں یہ ذیلی تنظیمیں فعال تنظیم کی حیثیت سے موجود نہیں؟ ہمیں تمام نو جوانوں کو چاہئے وہ لاہور کے رہنے والے ہوں یا کسی چھوٹے سے قصبے کے رہنے والے ہوں تمام بہنوں کو چاہئے وہ کراچی کی رہنے والی ہوں یا سندھ کے کسی دُور افتادہ گوٹھ کی رہنے والی ہوں اور تمام انصار کو چاہئے وہ ڈھاکہ کے رہنے والے ہوں یا چٹا گانگ کے ہل ٹریکس (Hill Tracks) یعنی پہاڑی علاقوں میں کسی جگہ ان کی رہائش ہو مدعا کہ ان سب کو کم از کم اس معیار تک ضرور لانا ہے اور جلد تر لانا ہے اس کے بغیر ہماری ترقی میں تیزی پیدا نہیں ہو سکتی اور نہ اس میں وسعت پیدا ہوسکتی ہے اس کے بعد پھر ان تمام ذیلی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ وہ ہر اس مقام پر جہاں جماعت احمد یہ قائم ہے اپنی مجلس کو منظم کریں آٹھ دس ہیں یا تمھیں یا چالیس پچاس مجالس کا فعّال اورایکٹیو(Active) ہونا ہماری تسلی کا موجب نہیں اور نہ ہی اس طرح ہم خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔پس جہاں جہاں جماعتیں پائیں جاتی ہیں وہاں یہ تنظیمیں ہونی چاہئیں اور پھر فعال قسم کی ہونی چاہئیں اگر آئندہ سال تک ہر جماعت میں یہ ذیلی تنظیمیں فعال قسم کی قائم ہو جائیں تو میں بھی خوش ہوں گا۔آپ بھی خوش ہوں گے اور سب سے زیادہ خدا تعالیٰ ان سے خوش