خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 285
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸۵ ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار بھی جلد مکمل کر دے۔ابھی میں نے جاپان میں تبلیغ کا ذکر کیا تھا لیکن ابھی میں نے اس تبلیغ پر جو اخراجات ہونے ہیں ان کے لئے اپیل نہیں کی۔اس لئے اس ضمن میں جو وعدے یار تم پہلے آچکی ہے وہ تو ٹھیک ہے لیکن اب دوست مزید وعدے نہ لکھوائیں اور نہ رقم دیں۔ابھی ایک دوست (شریف احمد صاحب بانی) کو تحریک ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے والد کی طرف سے جاپان میں تبلیغ اور کتب کی اشاعت کے لئے پانچ ہزار روپیہ کا وعدہ کیا ہے۔کویت کے ایک دوست نے ایک سودینار ( دینار پاؤنڈ سے کچھ زیادہ ہوتا ہے ) کا وعدہ کیا ہے اور ایک اور دوست نے ایک مہینہ کے خرچ یعنی دو ہزار روپیہ کا وعدہ کیا ہے۔جزاھم اللہ لیکن دوست اور وعدے ابھی نہ لکھوائیں اور نہ رقم دیں جو جوش ان کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے اس کو ابھی بند رکھیں تا کہ جب میں اخراجات کے لئے اپیل کروں تو وہ زیادہ زور سے ہو۔فضل عمر فاؤنڈیشن مل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک پچیس لاکھ روپے کی تھی بعد میں بعض دوستوں کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوئی ( اور نیکی کی خواہش انسان خوشی سے قبول کرتا ہے ) کہ یہ رقم اس سے زیادہ ہونی چاہئے دوستوں کا خیال تھا کہ یہ تحریک باون لاکھ کی ہو جائے۔ہم نے ان کے جذبات کو مدنظر رکھ کر اسے کم از کم پچپن لاکھ کر دیا تھا یعنی تحریک پچیس لاکھ روپیہ کی تھی بعد میں اسے کم از کم پچپن لاکھ کر دیا گیا۔اس کی مدت تین سال تھی اور اس مدت میں سے ابھی چھ ماہ باقی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک چھبیس لاکھ اور تئیس ہزار روپیہ کی نقد رقم جمع ہو چکی ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔کل وعدہ جات اندرون ملک ستائیس لاکھ پچاس ہزار چند سو روپیہ کے ہیں اور بیرونی ممالک کے نو لاکھ ایک ہزار چند سو روپیہ کے ہیں۔سو یہ سارے وعدے سینتیس لاکھ روپیہ کے قریب بنتے ہیں اور ابھی ان کی میعاد میں سے چھ ماہ باقی ہیں۔اس سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں جیسا کہ میں نے شروع میں بھی اعلان کیا تھا اور گذشتہ سال میں نے اپنے ایک خطبہ میں بھی کہا تھا کہ اس تحریک کے وعدوں اور وصولیوں کا زمانہ تین سال کے بعد ختم کر دیا جائے گا یعنی دفتر