خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 17 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 17

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۷ ۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار ضرورت ہے اور دلوں کو فتح کرنے کے لئے ہی تحریک جدید کو قائم کیا گیا تھا بے شک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں اس کام میں بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے لیکن ابھی بہت دنیا صداقت کی پیاسی ہے اور وہ ہماری طرف پیاسی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے ان کے ہاتھ ہماری طرف اُٹھ رہے ہیں اور وہ ہم سے یہ التجا کر رہے ہیں اور بآواز بلند پکار رہے ہیں کہ تمہارا دعویٰ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ہماری روحانی پیاس بجھانے کے لئے کھڑا کیا ہے، پھر تم کیوں ہماری طرف نہیں آتے تم ہمیں پیاس کی وجہ سے تڑپتا دیکھتے ہو پھر اپنے گھروں میں خاموش کیوں بیٹھے ہو۔پس کچی بات یہی ہے کہ ابھی ہم نے اس کام کو جو ہمارے سپرد کیا گیا تھا پورے طور پر نہیں کیا۔تحریک جدید کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور اسے اپنے کام کے لئے مبلغوں کی ضرورت ہے اور روپیہ کی ضرورت ہے گو ان دنوں با ہر روپیہ بھیجنے کی بھی دقت ہے کیونکہ موجودہ ہنگامی حالات کی وجہ سے زرمبادلہ کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن خدا کا فضل ہے کہ کچھ زرمبادلہ ہمیں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے دے دیا ہے اور کچھ بوجھ جماعتیں خود اٹھا رہی ہیں۔مالی مشکلات پھر بھی کم نہیں ہوئیں۔ہمیں ابھی باہر کی جماعتوں کو مزید مالی قربانیوں کے لئے کہنا پڑے گا اور اس ملک میں رہتے ہوئے زرمبادلہ کے حصول کے بعض جائز وسائل ڈھونڈ نے پڑیں گے۔بہر حال ہمیں ایک اہم ضرورت لاحق ہے اور ایسی ہے کہ اسے خاموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے دنیا کی نگاہیں ہماری طرف لگی ہوئی ہیں اور اس کی روحانی پیاس کو بجھانا تحریک جدید کے ذمہ ہے اور تحریک جدید کو یہ ذمہ داری بہر حال نبھانا ہوگی۔پھر وقف جدید کی تنظیم ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے جماعت کو ترقی دینے کے لئے تجاویز سوچنا امام وقت کا کام ہے۔اب اس زاویہ نگاہ سے آپ حضرت مصلح موعود کی زندگی کو دیکھیں تو آپ کو نظر آئے گا کہ آپ کا دماغ ہر وقت یہی سوچتا رہتا تھا کہ کس طرح کوئی ایسی تدبیر نکالیں جس کے ذریعہ جماعت کو ترقی نصیب ہو اور اشاعت احمدیت ( حقیقی اسلام ) کا کام زیادہ سے زیادہ ترقی کرتا جائے۔آپ گو یہ جانتے تھے کہ بعض قسم کے کام ابھی ہم نہیں کر سکتے لیکن یہ سمجھتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ جب جماعت کو طاقت اور توفیق دے۔اُسے فلاں فلاں کام ضرور کرنا چاہئے۔آپ نے ہمارے سامنے کچھ آئیڈیلز (Ideals) رکھ دیئے ہیں۔مثلاً مربی ہیں۔ہمارے ہاں