خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 266 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 266

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۶۶ پ کے ماننے والوں کے لئے عید ہی کا دن تھے۔۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار میں آپ کی مدنی زندگی کے دو واقعات لیتا ہوں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ مدنی زندگی کے سب سے زیادہ کٹھن دن تھے اور جب ہم ان کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ دن بھی مسلمانوں کے لئے عید ہی کے دن تھے۔ایک تو اُحد کا واقعہ ہے جو مسلمانوں کے لئے ایک لحاظ سے بڑا ہی دُکھ دہ بھی تھا۔اس دن ان پر مصائب کے بادل چھا گئے تھے کیونکہ بعض مسلمانوں کی غلطی کے نتیجے میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تاکیدی حکم کو چھوڑنے کی وجہ سے جیت بظاہر ہار کی شکل اختیار کرگئی تھی۔پانسہ پلٹ گیا تھا اور تو جو ہوا سو ہوا۔خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا اور دشمنوں نے پورے زور کے ساتھ آپ پر حملہ کیا آپ دشمن کی زد میں آگئے۔آپ کے چار دانت شہید ہوئے۔ہونٹ زخمی ہوا۔رخسار پھٹا۔خون نکلا گڑھے میں آپ گرے اور کفار نے خوش ہو کر یہ نعرہ لگایا کہ آج ہم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو قتل کر دیا ہے اور اس طرح ہم نے اسلام کو مٹادیا ہے۔لیکن البی تدبیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی اس نے اسلام کی حفاظت کی اور جب اس میدان میں کفار نے صحابہ سے دریافت کیا کہ کیا تم میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اور ان کے جواب سے انہیں معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور کبار صحابہ سے اکثر زندہ ہیں۔تو انہوں نے محسوس کیا کہ یہ دن بھی ان کافروں کے لئے نا کامی اور شکست کا دن ہے اور مسلمانوں نے محسوس کیا کہ یہ دن بھی ان کے لئے عید کا دن ہے کیونکہ اس دن اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خاص معجزہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی اور جب اپنے بھی آپ کو چھوڑ کر چلے گئے تھے اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو بھیجا جنہوں نے آپ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور اس طرح دشمن کا کوئی وار آپ کو شہید کرنے میں کامیاب نہ ہوا حالانکہ کثرت سے تیر پڑے۔تلوار میں چلائی گئیں۔پتھراؤ کیا گیا ہر قسم کی کوشش کی گئی کہ آپ کو شہید کر دیا جائے لیکن اس میں وہ ناکام ہوئے اور چونکہ دشمن اپنے اصل مقصد میں ناکام ہوا اس کے باوجود اس لئے کہ مسلمانوں کو کافی ذہنی اور جسمانی تکالیف برداشت کرنی پڑیں انہوں نے یہی محسوس کیا کہ وہ دن بھی الہی وعدہ کے مطابق عید کا دن ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جنگ احد کے متعلق فرماتے ہیں۔