خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 265
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۶۵ ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا صفات تمہارے وجود میں جلوہ گر ہوں گی تو یہ ایک ایسی عید ہو گی جو ختم نہیں ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کی صفات اور ان کے جلوے محدود اور ختم ہونے والے نہیں۔تم خدائے واحد و یگانہ کی حمد اور تعریف میں مشغول ہو گے اور خدا تعالیٰ تمہاری اس حمد کو دیکھ کر آسمان سے تمہارے لئے رحمتوں کے نزول کا سامان پیدا کرے گا اور تمہارے لئے عید، خوشی اور مسرت کے دن آجائیں گے۔تم اللہ کے قرب کی راہوں کو تلاش کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہارے قریب آجائے گا اور تمہارے کان میں کہے گا کہ دنیا کی ہر چیز تم سے دور ہے بلکہ تمہارا نفس بھی تم سے دور ہے لیکن میں تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔تم میری تعریف میں میں لگے ہوئے ہو اور میں تمہاری خوشیوں کے سامان پیدا کر رہا ہوں، تمہاری حفاظت کے سامان پیدا کر رہا ہوں تمہاری مسرتوں کے سامان پیدا کر رہا ہوں۔تم عاجزی اور تضرع کے ساتھ اس کے حضور سجدہ ریز ہو گے تو وہ محبت اور پیار کے ساتھ تمہیں اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لے گا اور تمہاری عید کے سامان پیدا کر دے گا تم اس عید کے دیکھنے کے بعد یہ جذبات اپنے اندر محسوس کرو گے کہ وہ جو اس کی خوشیوں سے محروم ہیں انہیں بھی خوشیوں سے حصہ ملے تم نیک باتوں کا حکم دینے لگو گے اور بُری باتوں سے روکنے لگو گے اور اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کی حفاظت میں لگ جاؤ گے۔لیکن وہ نادان اور جاہل جو تمہاری عید اور اس عید کی خوشیوں اور مسرتوں سے ناواقف ہیں وہ حقیقت کو نہ پائیں گے اور وہ تمہارے مقابلہ پر کھڑے ہو جائیں گے وہ تمہیں دُکھ دینے لگیں گے وہ تمہیں ایذاء پہنچانے لگیں گے وہ تمہاری کوششوں کو نا کارہ کرنے کی ہر تد بیر کریں گے۔لیکن ان کی ہر تدبیر خدا اور رسول کے مقابلہ میں اور تمہاری ہر اس تدبیر کے مقابلہ میں جو تم نے اس انتہائی محبت اور پیار کے نتیجہ میں جو تم اپنے رب کے لئے اپنے دلوں میں محسوس کرتے تھے کی تھی نا کام کر دی جائے گی اور ان کی ہر تدبیر کی ناکامی تمہارے لئے خوشی کا ایک دن لائے گی اور عید کےسامان پیدا کرے گی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اس بشارت کا اعلان کیا تو ایک عظیم عید کا دن دنیا پر چڑھا۔جب ہم آپ کی زندگی پر نگاہ ڈالتے ہیں تو انتہائی خطرناک مواقع پر بھی وہ دن جو د نیوی لحاظ سے نہایت سخت تھے آپ پر بھی اور آپ کے ماننے والوں پر بھی وہ دن آپ کے لئے اور